میلبورن کے سبرب پوائنٹ کک کے ایک چائیلڈ کئیر سینٹر کے 26 سالہ فرد پر 8 بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کے 70 سے زائد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ان الزامات کے بعد وفاقی اور ریاستی حکومتوں نے فوری طور پر اقدامات شروع کر دیے۔اندازاً 2600 خاندانوں اور بچوں کی نگہداشت کرنے والے افراد کے بچے اُس شخص کی ملازمت کے دوران ان سینٹرز میں موجودرہے ہیں، ایسے خاندانوں اور کئیررز کو اہم ہدایات پر مبنی خطوط بھیجے جا رہے ہیں۔
وکٹورین ریاستی حکومت نے ایک ہنگامی حفاظتی جائزے کا حکم دیا ہے جو چائلڈ کیئر سینٹرز میں سی سی ٹی وی کی لازمی تنصیب کا جائزہ لے گا۔اضافی حفاظتی اقدامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے جن میں چائلڈ کیئر سینٹرز میں موبائل فون پر وفاقی پابندی کا فوری نفاذ شامل ہے۔ وکٹورین حکومت اپنی اصلاحات لا رہی ہے۔
یہ اصلاحات خاندانوں کا اعتماد بحال کرنے اور حقیقی بہتری لانے کے لیے ہیں۔وکٹوریین پریمئر ۔ جیسنٹا ایلن
وفاقی وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے کہا کہ حکومت اصلاحات لانے میں سنجیدہ ہے، جن میں ایک تجویز یہ بھی شامل ہے کہ جو سینٹرز حفاظتی معیار پر پورا نہیں اُتریں گے، ان کی فنڈنگ روک دی جائے گی۔
اٹارنی جنرل مشیل رولینڈ نے کہا کہ اصلاحات میں بچوں کے ساتھ کام کرنے کے اجازت نامے کے موجودہ نظام کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کیونکہ وکٹوریا پولیس کے مطابق پوائنٹ کک کے ملزم کے پاس ایک درست چیک موجود تھا۔
صورتحال کابینہ کے کچھ ارکان کے لیے ذاتی طور پر بھی بہت قریبی ہے، جیسے کہ ہاؤسنگ وزیر کلیر او نیل، جن کے بچے میلبرن کے چائلڈ کیئر سینٹرز میں جاتے ہیں۔
_____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک
کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے