Therapeutic Goods Administration (TGA) کے مطابق SPF 30 والی سن اسکرین مؤثر ہوتی ہے مگر
برانڈ لیول کچھ بھی ہو، سن اسکرین کو بار بار لگانا ضروری ہے۔SPF کی رپورٹ کے مطابق، 16 میں سے آدھی مصنوعات 30 SPF مصنوعات میں حفاظتی سطح 50 کے درمیان تھیں، جبکہ چھ پروڈکٹس 20 سے کی سطح پر تھیں — جو باہر زیادہ وقت گزارنے والوں کے لیے کم مؤثر ہو سکتی ہیں۔
اکثر لوگ سردیوں میں سن اسکرین لگانا ضروری نہیں سمجھتےلیکن آسٹریلیا کے کئی حصوں میں، سردیوں میں بھی یو وی لیولز 3 یا اس سے زیادہ ہوتے ہیں، ۔ تاس لئے یہ واقعی اہم ہے کہ اگر مطلع ابر آلود ہو تب بھی باہر نکلتے وقت، اپنے فون پر یو وی ریٹنگ چیک کریں
1980 کی دہائی سے، آسٹریلیا میں "Slip, Slop, Slap" مہم عوامی صحت کی ایک پہچان بن چکی ہے۔
پروفیسر وائٹمین کا کہنا ہے کہ مختلف جلد کے رنگ رکھنے والے افراد پر سورج سے بچاؤ کے اقدامات کا مختلف اثر ہوتا ہے۔
آسٹریلیا میں امیگریشن کے بڑھتے رجحان کے ساتھ، وہ کہتے ہیں کہ حکام کو اپنے پیغام تارکینِ وطن تک پہنچانے کے طریقے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
___________
Listen Wednesday or Friday program at this link. SBS Urdu is on Instagram, Facebook and YouTube. Our SBS Audio app is available for Apple and Android devices. Listen on Spotify Podcast or Apple Podcast.
۔