SKIP TO MAIN CONTENT

فرسٹ فلیٹ کی نسل سے تعلق رکھنے والی ولوبی کی مئیر کثیرالثقافتی آسٹریلیا کی حامی کیوں؟

Mayor Willoughby Tanya Taylor.jpeg
Credit: SBS URdu

سڈنی کی ولوبی کونسل کی مئیر تانیا ٹیلر آسٹریلیا آنے والے ابتدائی "فرسٹ فلیٹ" آبادکاروں کی چھٹی نسل سے تعلق رکھتی ہیں،ان کا کہنا ہے کہ کثیرالثقافتی معاشرہ آسٹریلیا کی شناخت، طاقت اور مستقبل کا اہم حصہ ہے۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Rehan Alavi

ذریعہ: SBS



Skip to podcast episode content

سڈنی کی ولوبی کونسل کی مئیر تانیا ٹیلر آسٹریلیا آنے والے ابتدائی "فرسٹ فلیٹ" آبادکاروں کی چھٹی نسل سے تعلق رکھتی ہیں،ان کا کہنا ہے کہ کثیرالثقافتی معاشرہ آسٹریلیا کی شناخت، طاقت اور مستقبل کا اہم حصہ ہے۔


آسٹریلیا آنے والے ابتدائی "فرسٹ فلیٹ" آبادکاروں کی چھٹی نسل سے تعلق رکھنے والی ولوبی کی مئیر تانیا ٹیلر، جو رکھتی ہیں، کا کہنا ہے کہ مونو کلچر مے بجائے کثیرالثقافتی معاشرہ آسٹریلیا کی شناخت، طاقت اور مستقبل کا اہم حصہ ہے۔

IMG_6439.jpeg

تانیا ٹیلر کے مطابق مختلف ثقافتوں، زبانوں اور پس منظر رکھنے والے افراد اپنی منفرد کہانیوں کے ذریعے آسٹریلیا کو مزید مضبوط بناتے ہیں، جبکہ سماجی ہم آہنگی ایک ایسے معاشرے کی بنیاد ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کو سمجھتے اور قبول کرتے ہیں۔

ولوبی کی مئیر تانیا ٹیلر کا مزید کہنا تھا کہ کثیرالثقافتی معاشرہ آسٹریلین زندگی کی بہترین خصوصیات میں سے ایک ہے۔

وہ بڑھتی آبادی کے باعث رہائش کی مانگ کے اضافے کو چیلنج سمجھتی ہیں مگر اس سے نمٹنے کے لئے جامع پالیسیوں کی حامی ہیں۔

ولوبی کی مئیر تانیا ٹیلر کا کہنا تھا، "ہجرت آسٹریلیا کی بڑھتی ہوئی شناخت کا اہم حصہ رہی ہے، ہمیں اس کی حوصلہ افزائی جاری رکھنی چاہیے، تاہم بڑھتی آبادی کے لیے ضروری سہولیات اور انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی بھی ضروری ہے۔" ولوبی کی مئیر تانیا ٹیلر کے مطابق "ہر شخص کی اپنی ایک کہانی ہوتی ہے، جتنا ہم ایک دوسرے کی بات سنیں گے اور ان کے پس منظر کو سمجھیں گے، اتنا ہی بہتر اور مضبوط ملک بنا سکیں گے۔

1Mayor Brad Bunting in podcast Studio.jpeg
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now