SKIP TO MAIN CONTENT

مختصر خبریں: جمعرات 17 ستمبر 2026

Employment Minister Tony Burke.
Employment Minister Tony Burke. Source: AAP

لیبر حکومت کا امیگریشن نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان: ویزا ہاپنگ پر پابندی، طالب علموں کے لیے نئے قوانین, لاپتہ بچی چیرل گریمر کا کئی دہائیوں پرانا کیس دوبارہ کھولنے سے استغاثہ کا انکار اور بدنام مالیاتی ماہر جیفری ایپسٹین کے متاثرین کا ان کے estate کے خلاف مقدمہ


تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار Afnan Malik

ذریعہ: SBS


Skip to podcast episode content

لیبر حکومت کا امیگریشن نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان: ویزا ہاپنگ پر پابندی، طالب علموں کے لیے نئے قوانین, لاپتہ بچی چیرل گریمر کا کئی دہائیوں پرانا کیس دوبارہ کھولنے سے استغاثہ کا انکار اور بدنام مالیاتی ماہر جیفری ایپسٹین کے متاثرین کا ان کے estate کے خلاف مقدمہ


وفاقی وزیر داخلہ ٹونی برک نے نیشنل پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی نئی امیگریشن پالیسی کی تفصیلات پیش کیں، جس کا مقصد net overseas migration کو رواں مالی سال 245,000 اور 2027-28 تک 225,000 تک کم کرنا ہے۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 تک کے سال میں net overseas migration کم ہو کر 292,000 رہ گئی، جو دسمبر کے 299,000 سے معمولی کمی ظاہر کرتی ہے۔

اصلاحات کا دائرہ چھ اہم شعبوں پر محیط ہے: غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی، طالب علم ویزوں پر "ویزا ہاپنگ" کا خاتمہ، وزیٹر ویزوں پر "no further stay" کی شرط، بیک پیکرز کے لیے دوسرے اور تیسرے سال کے لیے قرعہ اندازی کا نظام، ہنر مند تارکین وطن کے لیے صحت، تعمیرات، تعلیم، دفاع اور زراعت جیسے شعبوں کو ترجیح، اور بدعنوان مائیگریشن ایجنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن۔

اہم تبدیلیوں میں بین الاقوامی طلبہ کے لیے اپنے خاندان کے افراد کو ویزے کے ساتھ لانے پر پابندی بھی شامل ہے، تاہم پہلے سے موجود خاندانوں کو آسٹریلیا میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ ٹونی برک نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ آسٹریلیا میں امیگریشن کی وجہ سے ہاؤسنگ بحران پیدا ہوا ہے، اور کہا کہ امیگریشن کو ہاؤسنگ بحران کے حل کا حصہ ہونا چاہیے، اس کی وجہ نہیں۔ اپوزیشن اور ون نیشن دونوں نے حکومت کی پالیسی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

______________

ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now