ناپید ہوتے حیوانات کی بقاء کا ایک ممکن طریقہ ۔ منجمد چڑیا گھر

Dr Joanna Summers Senior Manager of Genetic Resources Museums Victoria Research Institute (Museums Victoria)

Senior Manager of Genetic Resources Museums Victoria Research Institute, Dr Joanna Summers. Credit: University of Melbourne Media

آسٹریلیا میں سائنس دانوں نے ناپید ہونے کے خطرے کا سامنا کرنے والے حیوانات کی بقاء کا ایک ممکن طریقہ پیدا کر لیا ہے۔ میلبورن میں آسٹریلیا کے اولین "بائیو بینک" قائم کیا گیا ہے جو یہاں بسنے والے ایسے تمام حیوانات کے زندہ خلیوں کو محفوظ کر رکے رکھے گا جو ناپید ہونے کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔


آسٹریلیا میں سائنس دانوں نے ناپید ہونے کے خطرے کا سامنا کرنے والے حیوانات کی بقاء کا ایک ممکن طریقہ پیدا کر لیا ہے۔ میلبورن میں آسٹریلیا کے اولین "بائیو بینک" قائم کیا گیا ہے جو یہاں بسنے والے ایسے تمام حیوانات کے زندہ خلیوں کو محفوظ کر رکے رکھے گا جو ناپید ہونے کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔

آسٹریلیا ناپید ہونے والے میملز کے حوالے سے علیحدہ شناخت کا حامل ملک ہے۔ تاہم اب ملیبورن شہر کے وسط میں قائم والا یہ 'منجمد چڑیا گھر' ان حیوانات کی بقاء کے لیے امید کی کرن ثابت ہوسکتا ہے۔

میوزیم آسٹریلیا اور میلبورن یونیورسٹی کے محققین نے مل کر آسٹریلیا میں ناپید ہونے کے خطرے کا سامنا کرنے والے قریب 100 حیوانات کے خلیے جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس منصوبے کے سرکردہ افراد میں سے ایک پروفیسر اینڈریو پاسک ہیں۔

اس چڑیا گھر میں دھونی رنگ کے چوہے اور گھاس کی چھپکلی کے خلیے پہلے سے ہی محفوظ کر لیے گئے ہیں۔

میوزیم وکٹوریہ کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ سے وابستہ ڈاکٹر جوآنا سمر کے بقول یہ تین سالہ منصوبہ ہے جس کے تحت ان خلیوں کو منفی 196 درجہ حرارت پر محفوظ رکھا جائے گا۔

آسٹریلین کنزرویشن فاونڈیشن سے وابستہ پیٹا بولنگ نے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

پیٹا بولنگ کے بقول آسٹریلیا میں مجموعی طور پر لگ بھگ 2000 اقسام کے درخت، جنگلی اور آبی حیات ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

ان کے بقول آسٹریلیا میں جنگلی اور آبی حیات کی بقاء کو سب سے زیادہ خطرہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے مسکن کی تباہی نے پہنچایا ہے۔ انہیں امید ہے کہ ان جنگلی اور آبی حیات کی بقاء کے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

پروفیسر اینڈریو پاسک اس مشن کے لیے خاصے پر عزم ہیں۔

اس بائیو بینک کے محققین کے بقول وہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی اس قسم کے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand