عمر رسیدہ معذورین کے لئے NDIAS کی عدم دستیابی اور کم فنڈنگ مشکلات پیدا کر رہی ہے

Nurse pushing patient in wheelchair

Nurse pushing patient in wheelchair Source: AFP

NDIAS کے اہلیت کے قواعد کے تحت ایسے افراد جن کی معذوری کی تشخیص پیسنٹھ سال کی عمر کے بعد ہو ان افراد کوNDIAS سے کور نہیں ہوتے۔معمر افراد کی فلاحی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایسے افراد وفاقی حکومت کی مالی امداد سے چلنے والے ہوم کیئر پیکج پر انحصار کرتے ہیں مگر یہ ان کی معذوری کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔


فلاحی تنظیموں کا کہنا ہے کہ معذوری کے شکار ضعیف آسٹریلین باشندے گھر تک محدود ہونے پر مجبور ہیں۔ ایسے عمر رسیدہ معذور افراد مالی تناؤ کا شکار ہونے کے ساتھ گھر میں فراہم کردہ دیکھ بھال پر انحصار کرتے ہیں۔
قومی معذوری بیمہ اسکیم (NDIS) کے اہلیت کے قواعد کے تحت ایسے افراد جن کی معذوری کی تشخیص پیسنٹھ سال کی عمر کے بعد ہو ایسے افراد
NDIAS سے کور نہیں ہوتے۔
معمر افراد کی فلاحی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایسے افراد وفاقی حکومت کی مالی امداد سے چلنے والے ہوم کیئر پیکج پر انحصار کرنے ہیں مگر یہ ان کی معذوری کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔
اسپائنل میننگیوما نامی مرض ہے، جس کے باعث وہ دائمی تکلیف کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

 اولڈر پرسنز ایڈووکیسی نیٹ ورک کے سی ای او کریگ گیئر کا کہنا ہے کہ دوسرے لوگ بھی ایسی ہی صورتحال میں ہیں - اور اس کی وجہ انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
77سالہ گلوریا کے مرض کی تشخیص 69 سال کی عمر میں ہوئی تھی، یعنی وہ قومی معذوری بیمہ اسکیم کے لیے نااہل ہیں، جو 65 سال کی عمر سے پہلے تشخیص ہونے والے معذورین پر لاگو ہوتی ہے۔
اس سے وہ اور ان جیسے دیگر افراد وفاقی حکومت کی مائی ایجڈ کیئر سکیم کے تحت ہوم کیئر پیکیج پر انحصار کرتے ہیں۔
NDIS کے برعکس، یہ پیکجز سالانہ $60,000 سے کم ہے - جس کا مطلب ہے کہ اس معذوری کے لئے کم مالی امداد ملتی ہے۔
اس لئے گلوریا کی دیکھ بھال کا بڑا کام ان کی بیٹی سارہ اور بیٹے ڈیوڈ کے ذمے ہے۔
سارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار سال قبل گلوریا کی صحت کے خدشات کی وجہ سے اسے نرسنگ ہوم سے باہر منتقل کرنے کے بعد یہ کام اپنے ذمے لیا تھا۔
حکومت کی طرف سے طویل عرصے سے اعلان کردہ نیا ایجڈ کیئر ایکٹ اس سال کے آخر میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔
یہ عمر رسیدہ نگہداشت کے شعبے میں رائل کمیشن کی سفارشات پت مبنی ہے، جس کی حتمی رپورٹ تین سال قبل حکومت کو پیش کی گئی تھی۔
آسٹریلین فیڈریشن آف ڈس ایبلٹی آرگنائزیشنز کے سی ای او، راس جوائس کا کہنا ہے کہ نئے ایکٹ کے لیے تمام عمر رسیدہ آسٹریلوی باشندوں کو مناسب مدد تک رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
محکمہ صحت اور عمر رسیدہ نگہداشت کے ایک ترجمان کے مطابق "نیا ایجڈ کیئر ایکٹ اصولی طور پر معذور افراد کی مختلف ضروریات کو تسلیم کرتا ہے، اور اس میں معذوری، ذہنی بیمار صحت اور اعصابی تناؤ کے شکار افراد کا مخصوص حوالہ شامل ہے۔

 

ترجمان کے مطابق جن لوگوں کو مزید مدد کی ضرورت ہے وہ "رہائشی نگہداشت سمیت دیگر فوائید حاصل کر سکیں گے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand