ماحول دوست توانائی آسٹریلیا کی اہم ضرورت ہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے سال 2050 تک صفر کاربن اخراج کا ہدف مقرر کئے جانے کے بعد اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ میلبرن کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں ایک ایسا کیٹالسٹ تیار کیا گیا ہے جو سمندری پانی سے ہائیڈروجن علیحدہ کر کے سستی لیکن ماحول دوست قابل تجدید توانائی بنانے میں معاون ثابت ہو گا ۔
شئیر





