نیو ساتھ ویلز کی پارلیمان میں گرینز پارٹی کے ایم پی ڈیوڈ شُوبرج کا ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں کہنا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے آسٹریلوی عوام اپنے ملک کے بارے میں فکرمند ہیں اور چاہتے ہیں کہ انڈین سیٹیزن شپ ایکٹ ۲۰۱۹ کے غلط استعمال کو روکا جائے۔
"ہم چاہتے ہیں کی آسٹریلیا مودی حکومت کے ساتھ اس ترمیم شدہ ایکٹ پر بات کرے اور انسانی حقوق کو مدِنظر رکھے۔
"چاہے وہ چین ہو یا دوسرے ممالک، ہم تمام ممالک کے ساتھ انسانی حقوق کی ضرور بات کرتے ہیں۔اسی اقدام کو بھارت کے ساتھ ہونا چاہیئے۔ "




