سفری سہولیات فراہم کرنے والے عابد چودھری کہتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ حج پر جانے کے طریقہ کار میں تبدیلیاں آئی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ لاگت کے پیش نظر لوگوں کی ترجیحات بھی خاصی بدل گئی ہیں. سڈنی میں مقیم ٹریول ایجنٹ عصرہ بابر کہتی ہیں کہ کچھ اہم نکات کو نظر میں رکھنا ضروری ہے۔ اپنے تجربے کی بنیاد پر وہ کہتی ہیں کہ سعودی حکومت کے آن لائن سسٹم پر بھروسہ رکھنا اور زیادہ پیسے بچانے کی کوشش نہ کرنا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
آسٹریلیا سے فریضہ حج ادا کرنے کا آسان اور بہتر روٹ کیا ہے؟

Source: Reuters
سفری سہولیات اور دیگر کئی اہم امور کو مدنظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا میں مقیم مسلمان فریضہ حج ادا کرنے کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔
شئیر