اسکِلڈ ورک ریجنل پرویجنل 491 ویزاکے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے آپ کو آسٹریلین ریاست یا ٹیرٹری سے دعوت نامہ کی ضرورت ہے-
سب سے پہلے آپ کا شعبہ اسکلڈ آکوپیشن لسٹ کا حصہ ہونا چاہیے- یہ مختلف ریاستوں اور علاقوں کے لیے مختلف ہے اور آسٹریلیا کی مارکیٹ کے حساب سے -بدلتا رہتا ہے

نوکریوں اور چھوٹے کاروبار کا ادارہ اسے مسلسل اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے
دوسرے مرحلے میں آپ کو اسکل سلیکٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایکسپریشن آف انٹرسٹ جمع کرانا ہے- یہ ایک آن لائن ایمیگریشن درخواست کا طریقہ کار ہے جس سے سے ہنر مند اور کاروباری افراد جو مستقل یا عارضی طور پر آسٹریلیا منتقل ہونا چاہتے ہیں درخواست جمع کرا سکتے ہیں
سکل سلیکٹ آپ کو آپ کی تعلیم , کام کے تجربے , انگریزی بولنے کی صلاحیت اور بقیہ صلاحیتوں کی بنا پر ایک اندازے کے مطابق پوائنٹ دے گا-کم از کم 65 پوائنٹس کی ضرورت ہے لیکن مختلف علاقوں اور ریاستوں کا معیار مختلف ہے -
علاوہ ازیں آپ کو اپنی سکل اسیسمنٹ متعلقہ ادارے سے کرانی پڑے گی-

آصف چوہدری ایک مائیگریشن کنسلٹنٹ ہیں-ان کا کہنا ہے کہ یہ ویزا ان لوگوں کے لئے ہے جو پہلے سے ہی ریجنل علاقوں میں رہ رہے ہیں اور ان کے پاس اس چیز کا ثبوت موجود ہے- ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساؤتھ آسٹریلیا نے اب اس ویزے کے لیے درخواستیں لینا بند کر دی ہیں جبکہ باقی ریاستوں میں اب بھی درخواستیں دی جا سکتی ہیں-
آصف نے مزید بتایا کہ یہ پانچ سال کا ویزا ہے اور آپ اس کے بعد آسٹریلیا میں مستقل سکونت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں-

صائمہ بھی انہی لوگوں میں سے ایک ہیں جو 491 کے خواہشمند ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے سال دسمبر میں سڈنی کے نواحی علاقے وولونگونگ میں میں شفٹ ہوئی ہیں- ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پوائنٹس کے بڑھ جانے کے بعد شہروں میں پی آر لینا بہت مشکل ہو گیا ہے اس لیے لئے اب وہ ریجنل علاقوں کا کا رخ کر رہی ہیں ہیں تاکہ وہ آسانی سے سے 491 حاصل کرسکیں-
ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت پر امید ہیں اور دعا گو ہیں کہ انہیں یہ ویزہ مل جائے-
مزید معلومات کے لیے حکومتی ویب سائٹ وزٹ کیجئے اور اپنی علاقے یا ریاست کے نام کے نیچے تفصیلا معلومات حاصل کیجیے-





