NAATI کیسے پاس کیا جائے؟ سینئر آفیشل انس احمد سے خصوصی گفتگو

NAATI CCL ٹیسٹ آسٹریلیا میں مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کیلیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس ٹیسٹ کو پاس کرلینے سے امیدواروں کی پرماننٹ ریزیڈنسی کی درخواست میں پانچ پوانٹس کا اضافہ ہوتا ہے اور انکے آسٹریلیا کو اپنا مستقل ٹھکانہ بنانے کے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہر سال ہزاروں افراد اس ٹیسٹ میں کامیابی کی امید سے بیٹھتے ہیں لیکن یہ ٹیسٹ باقی زبانی ٹیسٹوں سے مختلف ہونے کے باعث امیدواروں میں اس ٹیسٹ کے بارے میں کچھ ابہام اور خدشات پائے جاتے ہیں۔ انھی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور آپکے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کیلیے اس پوڈکاسٹ میں ہم NAATI CCL ٹیسٹ کے سینئر آفیشل اور ٹیم لیڈر انس احمد سے ملاقات کرینگے۔
شئیر