سڈنی میں پاکستانی اسٹوڈنٹ سوسایئٹیوں نے خواتین کے اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا

InterPakSoc sports day for women was held in Unversity of New South Wales.
آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں میں مختلف قسم کی اسٹوڈنٹ سوسایئٹیاں موجود ہیں۔ یہ اسٹوڈنٹ باڈیز مختلف ثقافتی پس منظر رکھنے والے طلبا کی ترجمان کے طور پر کام کرتی ہیں۔ جس سے پوری دنیا سے آئے ان طلبا کو ایک پہچان ملتی ہے۔ اسکے علاوہ ثقافتی نمائندگی کے ساتھ ساتھ یہ سوسایئٹیاں طلبا کو درپیش سماجی، تعلیمی اور مالی مسائل کے حل کیلیے بھی رہنمائی کرتی ہیں اور طلبہ کیلیے معلوماتی اور تفریحی ایونٹس کا بھی انعقاد کرتی ہیں۔ ماضی میں ان سوسایئٹیوں کی باگ دوڑ یا پریزیڈنسی زیادہ تر مرد طلبا کے پاس تھی اور طالبات کو عام طور پر ماتحت رولز نبھاتے دیکھا جاتا تھا۔ لیکن اب ان جینڈر رولز میں پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔ اور سڈنی کی بڑی یونیورسٹیوں کی پاکستانی اسٹوڈنٹ سوسایئٹیز پر خواتین طلبا پریزیڈنٹس اور وائس پریزیڈنٹس کے عہدوں پر ایک جمہوری طریقے سے الیکٹ ہوکر فائز ہیں۔ آج اس پوڈکاسٹ میں آپکی ملاقات ان عہدوں پر فائز پریزیڈنٹس اور وائس پریزیڈنٹس سے کروائیں گے جنہوں نے مل کرطالبات کیلیے ایک اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا۔
شئیر