پیش خدمت ہے 'گمشدہ مسافر'

SBS Web Banner The Lost Man (LTR).jpg

'گمشدہ مسافر' چار قسطوں پر مشتمل پوڈ کاسٹ سیریز ہے جو ایک خاندان کی تلاش کی کہانی ہے۔ ایک پاکستانی شخص اپنے خاندان کی گمشدہ شاخ کو تلاش کرنے کی کوشش میں ہے اور اپنے گمشدہ پردادا کی اولاد کو ڈھونڈ کر رہا ہے جو 120 سال پہلے 'حادثاتی طور پر' آسٹریلیا آگئے تھے۔


Ally B Khan resized.jpg
جب ایس بی ایس اردو کے رپورٹر افنان ملک کے والد پاکستان میں اپنے آبائی گاؤں سے آسٹریلیا آئے تھے، تو انہوں نے افنان کو ممتاز نامی شخص اور اس کے طویل عرصے سے گمشدہ رشتہ دار کے بارے میں ایک کہانی سنائی۔

نئی زندگی کی تلاش میں ممتاز کے والد کے چچا 1895 میں یورپ جانے کے ارادے سے اپنا گاؤں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ لیکن برطانیہ کے بجائے وہ غلطی سے آسٹریلیا جانے والی کشتی میں سوار ہو گئے۔


یہ چار حصوں پر مشتمل پوڈ کاسٹ سیریز افنان کی زبانی کہانی ہے کہ وہ کیسے ممتاز کی اپنے خاندان کی گمشدہ آسٹریلین شاخ کی تلاش میں مدد کرتا ہے۔



'گمشدہ مسافر' کی تمام اقساط 31 جنوری کو لانچ ہوں گی۔ ابھی سیریز کا ٹریلر سنیں۔

ایس بی ایس اردو ویب سائٹ پر، ایس بی ایس ریڈیو ایپ یا اپنی پسندیدہ پوڈ کاسٹ ایپ میں 'گمشدہ مسافر' کو فالو کریں۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand