آسٹریلیا کی تارکین وطن کمیونٹی میں پاکستانی نژاد آبادی اٹھارہویں نمبر پر آتی ہے جو پاکستانی آسٹریلینز کو یہاں کی بیرون ملک پیدا ہونے والی آبادی کا 1.3 فیصد بناتی ہے۔ ذیشان اسد بھی پاکستان سے آسٹریلیا مائیگریٹ کر کے آئے اور سڈنی کو اپنا مستقل گھر بنا لیا۔ لیکن پاکستانی جہاں بھی جائیں انکے دل سے اپنے آبائی ملک اور کرکٹ کیلیے محبت کم نہیں ہوتی۔ ایسا ہی ذیشان کے ساتھ ہوا اور آسٹریلیا آ کر کرکٹ کیلیے انکی محبت کو ایک نئی امنگ مل گئی۔ انھوں نے تین سال قبل ایک کرکٹ کلب کا آغاز کیا جسکو وہ کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں۔

Zeeshan Asad posing with his wife and three children after a football match.
Children playing a friendly football match during a training session at Football Star Academy.