قطری اور مصری ثالثین کے مطابق حماس تنظیم غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالی اسرائیلیوں کی رہائی کے مجوزہ امریکی منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس میں قومی سلامتی کے ترجمان جون کربی کے بقول امریکا بھی اس معاملے پر مزید غور کر رہا ہے۔ دوسری جانب حماس کے نمائندوں کہنا ہے کہ وہ مکمل جنگ بندی چاہتے ہیں۔ ادھر ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کی اس تجویز کے اہم نکات کو تبدیل کیا ہے۔
ٹیکس سیزن کے شروع ہوتے ہی آسٹریلیئن ٹیکسیشن آفس نے صارفین کو اپنی نجی معلومات محفوظ رکھنے کر زور دیا ہے۔ کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا کی ایک تحقیق مطابق 24 فیصد شہری ٹیکس سے متعلق فراڈ کا شکار ہوچکے ہیں۔ اے ٹی او کے اسسٹنٹ کمشنر راب تھامسن کے بقول شہریوں کو چوکنا رہنا ہوگا۔
میلبورن شہر کے نواحی مشرقی علاقے میں ایک اسکول کے طالب علم کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ناجائز استعمال پر مختصر وقت کے لیے پولیس حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس طالب علم نے قریب 50 طالب علموں کی تصاویر کو غیر مناسب انداز سے استعمال کیا تھا۔ سینیٹر میٹ کیناوان کے مطابق یہ واقعہ ایک گھمبیر مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔
آسٹریلوی حکومت اور اپوزیشن ارکان کے مابین موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پالیسی امور پر بحث جاری ہے۔ وزیر اعظم انتھونی البنیزی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا موضوع قومی سلامتی سے جڑا ہوا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنما پیٹر ڈٹن کا کہنا ہے کہ معیشت سے جڑے امور کو اولیت ملنی چاہیے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو دروغ گوئی کی پاداش میں جیل کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق صدر بائیڈن کے بیٹے پر منشیات کے استعمال اور اسلحہ رکھنے کی پاداش میں جاری یہ مقدمہ خاصا اہم ہے۔




