اینڈریو جائلز کو وزیر برائے امیگریشن کے عہدے سے ہٹانے کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
مسٹر جائلز ایک وزارتی ہدایت پر حزب اختلاف کی طرف سے شدید دباؤ میں آئے ہیں جس میں ٹریبونل کے فیصلوں کے دوران ایک شخص کے ویزے منسوخی پر غور کرتے وقت اس غیر ملکی شہری کے آسٹریلیا سے تعلقات کو مدنظر رکھا گیا تھا
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی گرینز تحریک کو پارلیمنٹ میں مسترد کر دیا گیا ہے۔
حکومت اور حزبِ اختلاف دونوں نے اس مسئلے پر بحث کرنے کے اقدام کی مخالفت کی، لبرل ایم پی جولین لیزر نے اس تحریک کو "غلط وقت پر غلط کوشش" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تحریک سے نہ تو آسٹریلیا میں سماجی ہم آہنگی میں مدد ملے گی اور نہ یہ بحث مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی تبدیل کرنے میں مدد گار ہوگی ۔اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔
میڈرڈ، ڈبلن اور اوسلو غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کی کوششوں کو تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تینوں ممالک کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کا فیصلہ یورپی یونین کے دیگر ممالک کو بھی اس کی پیروی کرنے کی ترغیب دے گا۔
اسرائیل کی فوج نے رفح شہر کے مغرب میں پناہ لینے والوں کے خیمہ کیمپ پر حملہ کرنے کی تردید کی ہے [[منگل 29 مئی]] کے بعد جب غزہ کے صحت کے حکام نے کہا کہ اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے۔
وفاقی سماجی خدمات کی وزیر امانڈا رشورتھ کا کہنا ہے کہ پرتھ کے مضافاتی علاقے فلوریٹ میں گزشتہ ہفتے دو خواتین کے گولی مار کر قتل کئے جانے کے بعد پولیس کا ردعمل "یقینی طور پر مشکوک لگتا ہے
انشورنس کمپنی اے آئی جی کو آسٹریلیا بھر میں وفادار صارفین کے پریمیم میں اضافے کے الزام میں ہرجانے کے مقدمے کا سامنا ہے ٓ
ایک قانونی فرم بیمہ کنندہ کے خلاف ایک طبقاتی کارروائی شروع کر رہی ہے فرم کا دعویٰ ہے کہ ا اے آئی جی نے "وفادار" صارفین کے پریمیم کو بڑھانے کے لیے کمپیوٹر الگورتھم کا استعمال کیا۔
ماہانہ افراط زر کے نئے اعداد و شمار کے اجرا بعد آسٹریلین شئیر مارکیٹ میں گراوٹ آئی ہے۔تازہ رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ریزرو بینک کے 2-3 فیصد کے ہدف سے ذیادہ ہے۔
PNG ایک آسٹریلوی امدادی ٹیم پاپوا نیو گنی پہنچی ہے میں ایک تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ امریکی صدارتی انتخاب جیت گئے تو وہ جولین اسانج کو معاف کرنے پر 'انتہائی سنجیدگی سے غور' کریں گے۔وکی لیکس کے بانی امریکہ کو حوالگی کے خلاف لڑ رہے ہیں، جہاں انہیں خفیہ معلومات حاصل کرنے اور شائع کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
· تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی نظریے سے 1971 کے دوران سقوط ڈھاکہ کا حوالہ دیا جس کا مقصد فوج پر تنقید نہیں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سات سال کے وقفے کے بعد اپنی پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں