نفرت انگیزی کے خلاف حکومتی بل کیا ہے اور اس پر مذہبی اور سیاسی حلقوں کو کیا تحفظات ہیں؟

Both houses of parliament have voted unanimously to denounce antisemitism.

Both houses of parliament have voted unanimously to denounce antisemitism.

وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے قبل از وقت پارلیمانی اجلاس بلا کر ، نفرت انگیزی پر مبنی جرائم و اسلحہ قوانین میں سختی پر مشتمل جامع بل منظور کروانے کا عزم کیا ہے، جس کے تحت نفرت انگیز گروہوں میں شمولیت یا حمایت پر 15 سال قید ہو سکتی ہے۔ مگر گرینز، لبرل، نیشنل پارٹی اور مذہبی و قانونی ماہرین اس بل کے اظہار رائے اور مذہبی آزادی پر اثرات کے بارے میں تحفظات ظاہر کر رہے ہیں۔ مسٹر البانیزی کو بونڈی حملے کے بعد قومی سطح پر اسلحہ واپس خریدنے کی اسکیم پر بھی لبرل قیادت والی ریاستوں کے پریمئرز کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی کا سامنا ہے ، گن بائے بیک اسکیم نفرت انگیز تقاریر کے قوانین کی تبدیلی کے مجوزہ بل میں شامل ہیں۔


قبل از وقت پارلیمانی اجلاس طلب کر کے نفرت انگیز جرائم اور اسلحہ قوانین میں سختی پر مبنی ایک جامع بل منظور کروانے کا عزم وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کی جانب سے ظاہر کیا گیا ہے، جس کے تحت نفرت انگیز گروہوں میں شمولیت یا ان کی حمایت کرنے والوں کو 15 سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ آسٹریلین نیشنل امامز کونسل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے مسودہ نفرت انگیز تقاریر کے قوانین کے بعض پہلو مسلم کمیونٹی پر دباؤ ڈالیں گے۔ کا کہنا ہے کہ وہ قانون کے بعض پہلوؤں کو سراہتے ہیں، مگر ان کے خیال میں مذہبی کتب کے ایسے متن اور انکے حوالے جو کسی دوسرے عقیدے یا مذہب کے خلاف نفرت پھیلائیں، ان کا استثنا غلط ہے۔ انتھونی البانیزی اس بل میں شامل اسلحہ واپس خریدنے کی اسکیم پر، لبرل کی قیادت والی ریاستوں کے پریمئرز کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی کے لیے تیار نظر آتے ہیں ۔
گرینز، لبرل، نیشنل پارٹی اور مذہبی و قانونی ماہرین کو اس بل کے اظہار رائے اور مذہبی آزادی پر پڑنے والے مبینہ اثرات کے بارے میں تحفظات ہیں۔ حکومت کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت آتشیں اسلحہ حاصل کرنے والوں پر اضافی سکیورٹی جانچ، نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں پر سخت سزائیں، اور مذہبی حوالہ جات کے لیے محدود استثنا شامل ہے، تاکہ قومی اتحاد، عوامی تحفظ اور مذہبی آزادی کے درمیان توازن قائم رکھا جا سکے۔
______________________________________________________________________
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand