Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE starting June 12 2026

انتھونی البانیز کی بھاری انتخابی کامیابی کےکچھ عرصے بعد پولین ہینسن آسٹریلیا کی مقبول ترین لیڈر کیسے بن گئیں؟

AUSTRALIA DAY BRISBANE

Pauline Hanson at an Australia Day immigration rally in Brisbane One (AAP Image-Darren England) Source: AAP / DARREN ENGLAND/AAPIMAGE

آسٹریلین لیبر پارٹی نے 3 مئی 2025 کو ہونے والے انتخابات میں اپنے لیڈر انتھونی البانیز کی قیادت میں بھاری کامیابی حاصل کی تھے۔ مگر ایک سال سے بھی کم عرصے میں ون نیشن کی حمایت پولین ہینسن کے امیگریشن مخالف مؤقف کے باعث تیزی سے بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ پارٹی کو بنیادی حمایت میں صرف چھبیس فیصد اضافہ ہوا ہے، لیکن اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی بڑھتی خواہش آسٹریلیا کے سیاسی منظرنامے کو نئی شکل دے سکتی ہے۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Briana Charles, Ewa Staszewska

پیش کار Rehan Alavi

ذریعہ: SBS



Share this with family and friends


آسٹریلین لیبر پارٹی نے 3 مئی 2025 کو ہونے والے انتخابات میں اپنے لیڈر انتھونی البانیز کی قیادت میں بھاری کامیابی حاصل کی تھے۔ مگر ایک سال سے بھی کم عرصے میں ون نیشن کی حمایت پولین ہینسن کے امیگریشن مخالف مؤقف کے باعث تیزی سے بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ پارٹی کو بنیادی حمایت میں صرف چھبیس فیصد اضافہ ہوا ہے، لیکن اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی بڑھتی خواہش آسٹریلیا کے سیاسی منظرنامے کو نئی شکل دے سکتی ہے۔


رائے عامہ کے حالیہ جائیزے کے مطابق بائیں بازو کی امیگریشن مخالف جماعت ون نیشن اور اس کی رہنما پالین ہنسن کی مقبولیت میں نو پوائنٹس اضافہ ہواہے جس سے ون نیشن کی حمایت چھبیس فیصد ہو گئی ہے۔ ون نیشن کی لیڈر پولین ہینسن کی مقبولیت وزیرِاعظم انتھونی البانیزے سے بھی ذیادہ ہو کر اڑتیس فیصد ہوگئی ہے۔

Pauline Hanson
Source: Getty

موناش یونیورسٹی کے سینئر لیکچرر ڈاکٹر بینجمن موفٹ کا کہنا ہے کہ پولین ہینسن نے درحقیقت اپنا پیغام یا حکمتِ عملی تبدیل نہیں کی بلکہ اصل تبدیلی ووٹرز کی ترجیحات میں آئی ہے۔

حالیہ عوامی جائیزے کے مطابق ون نیشن کی لیڈر پولین ہینسن اس وقت آسٹریلیا کی سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں۔
ریڈ برج پولنگ

سائمن ویلش، ریڈ برج کے تجزیہ کار ہیں۔ان کے مطابق واضح رجحانات موجود ہیں کہ کون لوگ ون نیشن کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ ۔لبرلز اور نیشنلز کی بنیادی ووٹ شرح، جن کا اتحاد جنوری کے وسط میں ڈرامائی طور پر ختم ہوا، سات پوائنٹس کمی کے بعد انیس فیصد پر آ گئی۔لبرل فرنٹ بینچر ڈین ٹی ہن نے سابق اتحاد کے اندرونی اختلافات کو کمزور کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ مسٹر ویلش کے مطابق رائے عامہ کی تبدیلی لبرل نیشنل کے اتحاد کی رسۃ کشی اور قیادت پر بے یقینی کے ساتھ معاشی سمت کے خلاف ردعمل بھی ہو سکتی ہے۔

___________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now