مختصر خبریں : پیر 16 مارچ 2026

Fuel

fuel Source: SBS

وزیر توانائی کرس بوون نے قوم کو یقین دلایا ہے کہ آسٹریلیا میں ایندھن کی فراہمی محفوظ ہے، شپمنٹ شیڈول کے مطابق پہنچ رہی ہے اور ملک کو 37 دنوں تک پورا کرنے کے لیے کافی ذخائر ہیں۔


وزیر توانائی کرس بوون نے قوم کو یقین دلایا ہے کہ آسٹریلیا میں ایندھن کی فراہمی محفوظ ہے، شپمنٹ شیڈول کے مطابق پہنچ رہی ہے اور ملک کو 37 دنوں تک پورا کرنے کے لیے کافی ذخائر ہیں۔

جبکہ دوسری جانب کچھ علاقائی کمیونٹیز میں فیول اسٹیشنز پر ایندھن موجود نہیں ہے

وفاقی حکومت نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کی کوشش میں برسبین کی لٹن امپول ریفائنری سے زیادہ سلفر والا پیٹرول علاقائی شہروں تک پہنچانے کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ ایندھن عام طور پر کم ایندھن کے معیار والے ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔

شیڈو منسٹر برائے دفاع، جیمز پیٹرسن نے چینل 9 کے ٹوڈے شو کو بتایا کہ آسٹریلیا ابھی اس مقام پر نہیں ہے جہاں ایندھن کی خرید و فروخت کو محدودکیا جانا ضروری ہے، لیکن یہ کہ ملک کو ایشیائی ریفائنریوں سے بہاؤ کو بڑھانا شروع کرنا ہوگا۔

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now