اے سی ٹی حکومت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں فلسطین حمایتی کیمپ ہٹانے کے لئے کاروائی کرے۔ اس سے پہلے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی نے وسیع تر یونیورسٹی کے لیے حفاظتی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطینی حامی کیمپ کے شرکاء کو منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
یہ کیمپ یونیورسٹی کے تفریحی اور ثقافتی علاقے کے لان میں واقع ہے، جو علاقے میں ہنگامی طور پر نکالنے کی بنیادی جگہ ہے۔
غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں تازہ اسرائیلی حملے میں 35 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ خطے میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا یہ دوسرا دن ہے۔
پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 700 افراد کی ہلاکت ہو گئے پہیں آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کا تخمینہ ہے کہ 670 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، اور ملک کے اینگا صوبے کے ایک دور دراز حصے میں ملببے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
میلبورن کے سب سے بڑے یہودی اسکول کے پرنسپل ڈین سزٹراجٹ کا کہنا ہے کہ اسکول کی دیوار پر یہودیوں کو جان سے مارنے کی گرافیٹی کے بعد سے ان کے طلباء خوفزدہ ہیں۔جمعہ کی شام اسکول کی داخلی دیوار پر یہودیوں مر جاؤ کا نعرہ اپسرے کیا گیا تھا۔
اے سی ٹی میں عام تعطیل کے ساتھ قومی مفاہمتی ہفتے کا آغاز ہوا ہے۔اس ہفتے آسٹریلیا میں دو اہم تاریخوں کی سالگرہ منائیہ جارہی ہے۔جن میں ۱۹۶۷ کا ریفرنڈم اور مابو کے فیصلے شامل ہیں جو فرسٹ نیشنز کے لوگوں کے حقوق اور تاریخ کو تسلیم کرنے کے اہم لمحات ہیں۔
کوئینز لینڈ کی حکومت 50 سنٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں کی آزمائش کے لیے تیار ہے تاکہ مہنگائی کے اثر اور ٹریفک رش کم کیا جا سکے۔ کوئینز لینڈ میں اگست سے بس، ٹرین، فیری اور لائٹ ریل کے کرایوں میں ڈرامائی طور پر کمی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو پبلک ٹرانپورٹ کے سفر پر راغب کیا جائے
چین کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی جانب سے بین الاقوامی طلباء کی تعداد کی حد مقرر کرنے پر وضاحت چاہتا ہے۔
وزیر تعلیم، جیسن کلیئر کی طرف سے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے بل کے تحت وزیر تعلیم کو کورسز اور فراہم کنندگان کے لیے بین الاقوامی طلبہ کے اندراج کی حد متعین کرنے کا اختیار حاصل ہو سکتا ہے۔