غزہ پٹی میں انسان دوستی کے لیے وقفہ اور راہداری
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بالآخر غزہ پٹی میں انسان دوستی کی بنیادوں پر کارروائیوں میں وقفے اور انخلاء کے لیے راہداری کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ 0 ۔ 12 کے رائے سے کامیاب ہونے والی اس قرارداد کے لیے امریکہ، برطانیہ اور روس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا اور قرارداد کے متن میں جنگ بندی یا اسرائیل پر حماس کے حملے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا نے اس قرارداد کی حمایت کی ہے۔ سلامتی کونسل میں اسرائیل کے نمائندے جوناتھن میلر نے اسے حقیقت سے دور قرار دیا ہے۔ فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے اقوام متحدہ پر اسرائیل کو بین الاقوانین کی پامالیوں کے باوجود انصاف کے کٹہرے میں نہ لاپانے پر تنقید کی۔
خدمات کی رسائی کے لیے AI کا استعمال
آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے کہا ہے کہ سیاست دان مصنوعی ذہانت یا آرٹیپیشل انٹیلیجنس کے ذریعے لوگوں تک خدمات کی رسائی کی چھ ماہ تک جانچ کریں گے ۔ امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے ساتھ یہ معاہدہ سان فرانسیسکو شہر میں طے پایا جہاں ایپیک تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا۔ معاہدہ کے مطابق سیاست دان مائیکروسافٹ کے Copilot 365 کے ذریعے چھ ماہ تک AI کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا: "ہمیں آسٹریلیا کی افرادی قوت کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہوگا تاکہ ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکیں۔ ہم اسے جنوری سے 30 جون تک چلائیں گے اور ہم اس سلسلے میں مائیکروسافٹ کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ یہ بہت اہم ہے۔"
7 ارب ڈالز بجٹ کٹوتیوں کے باعث 50 اہم ترقیاتی منصوبے منسوخ
آسٹریلوی حکومت نے قریب 7 ارب ڈالرز کی بجٹ کٹوتیوں کے ضمن میں لگ بھگ 50 اہم اور بڑے ترقیاتی منصوبے منسوخ کردیے ہیں۔ ان میں سڈنی سے نیوکاسل تک تیز رفتار ریلوے لائن، جیلانگ کی تیز ریلوے لائن اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔ انفراسٹرکچر کی وزیر کیتھرین کنگ کے بقول یہ منصوبے ویسے بھی حقیقی معنوں میں تکمیل نہیں کیے جاسکتے۔ نیشنلز کے ڈیوڈ لٹل پراوڈ نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوے اسے مضافاتی علاقوں کی حق تلفی سے تعبیر کیا ہے۔
آسٹریلوی فضائی کمپنی کوانٹس قانون کی زد میں
آسٹریلیا کی ایک عدالت نے ملکی فضائی کمپنی کوانٹس کو اپنے ایک سابقہ سیفٹی کارکن کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران وظیفے سے خارج کرنے کی پاداش میں مجرم قرار دیا ہے۔ تھیو سیریمیتیدیس کو تین سال قبل ملازمت سے اس لیے فارغ کر دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے چین سے آنے والی پروازون کی صفائی اور ترمیم نہ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب آسٹریلوی حکومت نے وباء کے خطرے کے باعث چین سے براہ راست آنے والی پروازوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی تھیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے
کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھات کے کولکتہ شہر میں آمنے سامنے ہورہی ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد انڈیا کی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے