پاکستان رپورٹ: پاکستان میں عام انتخابات کیلئے شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز

PAKISTAN-ELECTION

Security personnel stand guard at the headquarters of Election Commission of Pakistan in Islamabad on September 21, 2023. Pakistan will hold delayed national polls in January next year, the election commission announced on September 21, as the country grapples with overlapping political, economic and security crises. (Photo by Aamir QURESHI / AFP) (Photo by AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images) Source: AFP / AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکا حکم دے دیا ہے۔ سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سائفر کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔


اہم نکات
  • پاکستان میں انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز
  • تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ محفوظ
  • پاکستان بار کونسل کے چیف الیکشن کمیشن پر تحفظات
پاکستان میں الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی سیاسی گہما گہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع کردیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی عام انتخابات میں التواء کے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔سپریم کورٹ نے بلوچستان میں حلقہ بندی چیلنج کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو الیکشن تاخیر کا شکار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس سے ایک روز قبل حلقہ بندیوں پر اعتراض سے متعلق ایک کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیاں چیلنج نہیں ہوسکتیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی اور پارٹی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور نیاز اللہ نیازی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے جب کہ اکبر ایس بابر سمیت انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف متعدد درخواست گزار بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
PAKISTAN-POLITICS-ELECTION
Director of Elections Balochistan, Election Commission of Pakistan, Waseem Ahmed (C) trains returing officers of district and province during three-day training program, in Quetta on December 17, 2023, ahead of country's general elections scheduled to be held in 2024. (Photo by Banaras KHAN / AFP) (Photo by BANARAS KHAN/AFP via Getty Images) Source: AFP / BANARAS KHAN/AFP via Getty Images
پی ٹی آئی کے وکلاء نے انٹرا پارٹی انتخابات قانونی ہونے کے حق میں دلائل دیئے۔ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو فوری طور پر بلے کا انتخابی نشان جاری کیا جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کی تقرری سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا کہ احد چیمہ گزشتہ حکومت کا حصہ رہے ہیں اور وہ ابھی بھی الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ اس لیے انہیں فوری طور پر عہدے سے علیحدہ کیا جائے۔

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے چیف الیکشن کمشنر پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ پاکستان بار کونسل نے الیکشن کمیشن کے انتخابی طریقہ کار، حلقہ بندیوں اور نشستوں کی تقسیم پر سوال اٹھا دئیے۔ پاکستان بار اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح ہے کہ کمیشن کا طرز عمل عام انتخابات کی شفافیت کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کیلئے یکساں مواقعوں کی فراہمی ہونی چاہیے۔
PAKISTAN-ELECTION
A security personnel stands guard at the headquarters of Election Commission of Pakistan in Islamabad on September 21, 2023. Pakistan will hold delayed national polls in January next year, the election commission announced on September 21, as the country grapples with overlapping political, economic and security crises. (Photo by Aamir QURESHI / AFP) (Photo by AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images) Source: AFP / AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images
پاکستان بار کونسل کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر پر الزام عائد کیا گیا کہ سکندر سلطان راجہ نے اپنے آبائی حلقے جہلم میں 13 لاکھ 82 ہزار آبادی پر قومی اسمبلی کے 2 حلقے بنائے۔ بار کونسل نے وکلاء کنونشن بلانے اور الیکشن کمیشن کیخلاف تحریک چلانے کا بھی اعلان کردیا۔پاکستان بار کے اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشنر کے ضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی۔ الیکشن کمیشن کسی کے دباو میں نہیں آئے گا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے الیکشن صاف اور شفاف ہونگے۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 میں ملک ترقی کررہا تھا۔ 2018 میں سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے ایک ایسی حکومت کو مسلط کیا گیا جس نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا ہے۔

بلاول بھٹو کے لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کے دوران وکلا نے وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگا دیئے۔ بلاول نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے سیاسی قائدین کو چور کہا اور سیاست میں پولرائزیشن کی بنیاد رکھی۔
PAKISTAN-POLITICS-OPPOSITION
Chairman of the Pakistan Peoples Party (PPP) Bilawal Bhutto Zardari (C) leads an anti-government rally in Islamabad on March 8, 2022 as opposition submitting the no-trust motion against Prime Minister Imran Khan while they demand Prime Minister Imran Khan step down over his alleged failure to improve the country's economy. (Photo by Aamir QURESHI / AFP) (Photo by AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images) Source: AFP / AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images
تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے مشاورت کیلئے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مانگ لی ہے۔الیکشن کمیشن نے شعیب شاہین سے کہا ہے کہ انکی درخواست پر مناسب حکم جاری کیا جائےگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سائفر کیس کالعدم قرار دینے کی درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج درخواست پر سماعت کریں گے۔ عمران خان نے سائفر کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی کہ ٹرائل کورٹ کی اب تک کی کاروائی غیرقانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ کاروائی کو کالعدم قرار دے کر کیس کو ڈیسچارج کیا جائے۔

ادھر نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرہ بی بی کیخلاف ریفرنس دائر کردیا ہے۔ نیب کے پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسران کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا۔ جس کے بعد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

ادھر توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ اس موقع پر فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کر دی ، کیس کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ تحریک انصاف نے کیس میں الیکشن کمیشن پر جابنداری کا الزام عائد کیا ہے۔



(رپورٹ: اصغرحیات)

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand