پاکستان رپورٹ: پاکستان کے وزیر اعظم ایرانی صدرکی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے

Pakistan Politics

In this photo released by National Assembly of Pakistan, newly elected Pakistani Prime Minister Shahbaz Sharif addresses a National Assembly session, in Islamabad, Pakistan, Monday, April 11, 2022. Pakistan's parliament elected opposition lawmaker Sharif as the new prime minister Monday, following a week of political turmoil that led to the weekend ouster of Premier Imran Khan. (National Assembly of Pakistan via AP) Credit: AP

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان روف حسن کو اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے باہر نامعلوم افراد نے ہلیڈ کے وار کرکے زخمی کردیا ہے۔ شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی کروا دی۔


ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر پاکستان میں یوم سوگ منایا گیا۔ یوم سوگ کے موقع پر ملک بھر میں اہم عمارات پر قومی پرچم سر نگوں رہا اور مختلف تقریبات میں جاںبحق ہونیوالے ایرانی صدر کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف آج ایران روانہ ہوں گے جہاں وہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر تعزیتی قرارداد منظور کی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے ابراہیم رئیسی اور دیگر رفقا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور قوم مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ابراہیم ریئسی جیّد عالم اورصاحب بصیرت رہنما تھے، پاکستان نے مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھو دیا۔

ادھر سینیٹ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے انتقال پر تعزیتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کی طرف سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اہم رہنما اور پاکستان کے قریبی دوست تھے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کے حادثاتی موت پر گہرا دکھ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان روف حسن اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا ہے۔ رؤف حسن نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے بعد باہر نکلے تو گاڑی کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ نامعلوم افراد نے رہنما تحریک انصاف روف حسن پر بلیڈ کے وار کیے جس سے روف حسن کے چہرے پر گہرا زخم آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور تین سے چار تھے جنہوں نے رووف حسن پر حملہ کیا اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی۔ لوگوں کے جمع ہونے پر حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والے تین سے چار افراد نے روف حسن پر حملہ کیا اور ان پر وار کیے۔

روف حسن کے شور مچانے اور مقامی افراد کے جمع ہوجانے کے بعد یہ افراد موقع سے بھاگ گئے۔ روف حسن کو زخمی حالت میں نجی ٹی وی کے دفتر کے اندر لایا گیا۔ جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے ہسپتال پہنچ کر روف حسن کی عیادت کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں روف حسن پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے روف حسن کی شہ رگ کاٹنے کی کوشش کی۔ اللہ تعالی نے رووف حسن کو نئی زندگی دی ۔روف حسن کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔
WhatsApp Image 2024-05-22 at 06.00.46.jpeg
اس واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں۔ روف حسن پر حملے کا معاملہ تحریک انصاف نے سینیٹ میں بھی اٹھادیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن نے روف حسن پر حملے کیخلاف اجلاس سے واک آوٹ کیا۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے ترجمان پر حملہ کیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا بھی یقین دلایا۔ روف حسن کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق روف حسن کے چہرے پر بارہ ٹانکے لگے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیلئے پانچ ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

سینیٹر فیصل واڈا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اطہر من اللہ کیخلاف تحریک استحقاق سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا ہے کہ میں اپنی پریس کانفرنس کے ہر لفظ پر قائم ہوں، ججز کے مس کنڈکٹ پر بات کرنا میرا حق ہے اور اگر یہ جرم ہے تو مجھے پھانسی دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جماعت نے متعدد بار توہین کی اس کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی.
Pakistan's top court orders immediate release of former PM Imran Khan
ISLAMABAD, PAKISTAN - MAY 11: A view of Supreme Court of Pakistan in Islamabad, Pakistan on May 11, 2023. Pakistan's top court declares Imran Khan's arrest illegal, orders his immediate release. (Photo by Muhammed Semih Ugurlu/Anadolu Agency via Getty Images) Source: Anadolu / Anadolu Agency/Anadolu Agency via Getty Images
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججوں پر تنقید کرنے پر فیصل واڈا کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے رکھا ہے۔ سترہ مئی کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واڈا اور ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ جون کو طلب کررکھا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی لارجربینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے پر جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت نے دستخط کیے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دو ججز پہلے ہی اس کیس کو خارج کرچکے ہیں۔

تحریک انصاف نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کے وکیل نعیم پنچھوتھا نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان کیخلاف جھوتے کیس بنائے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس میں سزاوں کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سائفر کیس ایک کریمنل کیس ہے۔

پراسیکیوشن کو اپنا کیس ثابت کرنا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ سائفر میں حکومت گرانے کا کہا گیا تو پھر ایسی معلومات کیوں نہیں دینی چاہیے تھی؟ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات خرابی کے شواہد کیا ہے؟ آپ نے شواہد میں ڈی مارش پیش نہیں کیا؟، ڈی مارش کوئی خفیہ دستاویز تو نہیں۔کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ ادھر شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی کروا دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ اگر بندہ ریکور نہیں ہو گا تو یہ ریاست کی ناکامی ہو گی۔ منگل کے روز سیکرٹری دفاع طبعیت کی خرابی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

پنجاب کی اسمبلی نے صحافیوں کے تحفظات اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود ہتک عزت کا قانون منظور کرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت کا بل صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کیا۔اپوزیشن نے بل کو کالا قانون دیا، اس کی کاپیاں پھاڑیں اور احتجاج کیا۔ صحافیوں نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور بل کے خلاف اسمبلی سیڑھیوں پر احتجاج کیا۔

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صحافی رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے بعد پیٹ میں چھرا گھونپا۔صحافی رہنما ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ صحافیوں کیخلاف آمریت میں بھی اس طرح کا کالا قانون نہیں آیا۔ ہتک عزت قانون کیخلاف پنجاب کی سول سوسائٹی اور ملک کے دیگر علاقوں میں صحافتی تنطیموں نے بھی احتجاج کیا ہے۔ ہتک عزت بل کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ہوگا اور جھوٹی خبریں پھیلانے پر ہتک عزت کا کیس ہوسکے گا۔

(رپورٹ: اصغرحیات)

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
پاکستان رپورٹ: پاکستان کے وزیر اعظم ایرانی صدرکی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے | SBS Urdu