ڈے لائٹ سیونگ: کیا گھڑیوں کا ایک گھنٹہ آگے بڑھنا آپکی زندگی کو متاثر کرتا ہے؟

For all states bar Queensland, Northern Territory and Western Australia Sunday 7 October from 2am marks the beginning of daylight savings.

For all states bar Queensland, Northern Territory and Western Australia Sunday 6th October from 2am marks the beginning of daylight saving. Source: AAP

جغرافیائی لحاظ سے آسٹریلیا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔ اسکی سرزمین کا 7.7 ملین مربع کلومیٹر رقبہ تین الگ الگ ٹائم زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آسٹریلین ایسٹرن اسٹینڈرڈ ٹائم، آسٹریلین سنٹرل اسٹینڈرڈ ٹائم اور آسٹریلین ویسٹرن اسٹینڈرڈ ٹائم شامل ہیں۔ آسٹریلیا میں ڈے لائٹ سیونگ پر کیسے عمل کیا جاتا ہے، جانیے اس پوڈکاسٹ میں۔


تین ٹائم زونز میں سے صرف دو پر ڈے لائٹ سیونگ کا اطلاق ہوتا ہے۔ ڈے لائٹ سیونگ سال کے گرم مہینوں میں گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے بڑھانے کی مشق ہے۔ آسٹریلیا میں، نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریہ، جنوبی آسٹریلیا، تسمانیہ، آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری اور جزیرہ نورفولک میں ڈے لائٹ سیونگ یعنی دن کی روشنی کی بچت کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔

جبکہ کوئنز لینڈ، ناردرن ٹیریٹریز، ویسٹرن آسٹریلیا، کرسمس آئی لینڈ میں ڈے لائٹ سیونگ پر حکومتی سطح پر عمل کیا جاتا۔ سیونگ ٹائم اکتوبر کے پہلے اتوار کو صبح 2 بجے شروع ہوتا ہے، جب گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کی جاتی ہیں۔ یہ اپریل کے پہلے اتوار کو صبح 2 بجے ختم ہوتا ہے، جب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کی جاتی ہیں۔

یوں تو ہفتے کے آخر میں آدھی رات کو گھڑیوں کی تبدیلی کا مقصد اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اسکولوں اور کاروباروں کو کم سے کم رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے۔

شروعاتی سالوں میں ڈے لائٹ سیونگ کا مقصد توانائی کی بچت کرنا تھا، مگراب ڈے لائٹ سیونگ کے حامی یہ بھی استدلال کرتے ہیں کہ سال میں دو بار یہ عمل عوامی تحفظ کو فروغ دیتا ہے۔ اسکے علاوہ شام کے وقت ڈے لائٹ سیونگ کو جرائم میں کمی سے جوڑنے کے شوائد بھی ملے ہیں اور تو اور بہت سی آؤٹ ڈور انڈسٹریز نے دن کی روشنی میں وقت بچانے کی حمایت کی ہے، جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عمل سے لوگ دن کی روشنی کے اضافی اوقات میں خریداری کر سکتے ہیں اور بیرونی سرگرمیوں میں حصہ بھی قدرے زیادہ دیر تک لے سکتے ہیں۔

آپ بھی یاد سے اس اتوار کی صبح 2 بجے اپنی گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنا نہ بھولیے گا۔


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand