پاکستان کے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان نے مختصر سے عرصے میں کامیابیوں کی بلندیوں کو چھولیا۔۔۔ پاکستان سپرلیگ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بنائی اور دنیا بھر میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔۔۔ شاداب کی لاجواب کارکردگی پر انہیں دنیا کی مختلف لیگ کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ۔۔ آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ کی انتظامیہ بھی نوجوان لیگ اسپنر کی صلاحیتوں سے متاثر ہوئی اور انہوں نے اگلےسیزن کےلئے شاداب خان کےساتھ معاہدہ کرلیا۔۔۔ شاداب بگ بیش لیگ دوہزار سترہ اٹھارہ سیزن میں آسٹریلیا کےمیدانوں پر صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔۔۔
شاداب خان بگ بیش لیگ کا حصہ بننے پر بےحد خوش ہیں۔۔۔ انکا کہناہےکہ بگ بیش لیگ کا شمار دنیا کی بہترین لیگ میں ہوتا ہے۔۔۔۔ وہ بگ بیش لیگ کا حصہ بن کربہت خوش ہیں۔۔۔ شاداب کےمطابق اچھی سے اچھی کرکٹ کھیلنا ہر کھلاڑی کا مقصد ہوتا ہے۔۔۔ اور انکی کوشش ہوگی کہ بگ بیش لیگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھاکر اپنی ٹیم کو کامیابیاں دلوائیں۔۔۔ نوجوان لیگ اسپنر نیوزی لینڈ کےمایہ ناز بیٹسمین برینڈن میکولم کی زیرقیادت کھیلنے کےلئے بھی پرجوش ہیں۔۔۔ انکا کہناہے کہ کیریبئن پریمیئر لیگ میں بھی میکولم کی کپتانی میں کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا رہا تھا۔۔۔ میکولم انہیں بہت کچھ سکھاتے رہتے تھے انہیں امید ہے کہ بگ بیش لیگ میں برینڈن میکولم کی قیادت میں کھیلنے کا تجربہ اچھا رہے گا۔۔۔
شاداب خان کا برسبین ہیٹ کےساتھ معاہدہ ہونےکی وجہ سے انکا بہت خواب بھی حقیقت میں بدل جائےگا۔۔۔ آسٹریلیا کےکپتان اسٹیوون اسمتھ شاداب خان کےآئیڈیل ہیں۔۔۔ اور اسمتھ بگ بیش لیگ میں برسبین ٹیم کا ہی حصہ ہیں۔۔۔ اور شاداب اپنے آئیڈیل کےساتھ کھیلنے کےلئے پرجوش ہیں۔۔۔ انکاکہناہےکہ اسمتھ کےساتھ کھیلنے کی بہت خوشی ہے۔۔۔۔
شاداب خان نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ ڈین جونز کو بھی انکی اچھی کارکردگی کی وجہ قرار دیا ہے۔۔۔ لیگ اسپنر کا کہنا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ میں ڈین جونز نے بہت کچھ سکھایا۔۔۔۔۔
شاداب خان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے انکی دنیابھرمیں مانگ بڑھتی جارہی ہے۔۔ بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کی ٹیم نے بھی انکےساتھ معاہدہ کیا ہے۔۔ جبکہ کیریبئن پریمیئر لیگ کےحال ہی میں ہونےوالے سیزن میں بھی شاداب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔۔۔۔۔ سی پی ایل میں شاداب نے آٹھ میچز میں بارہ وکٹیں حاصل کیں۔۔۔ پاکستان سپرلیگ سے قومی ٹیم میں جگہ بنانےوالے شاداب نے پی ایس ایل کےآٹھ میچز میں نو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔۔۔ نوجوان لیگ اسپنر پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں ایک ، سات ایک روزہ میچز میں نو جبکہ سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں بارہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔۔۔ شاداب خان چیمپیئنز ٹرافی جیتنےوالی پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے اور بھارت کےخلاف فائنل میچ میں انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔۔۔



