ویسٹرن آسٹریلیا کی کرکٹ میں ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ہر ٹیسٹ میچ اب “دا ویسٹ ٹیسٹ” کے نام سے کہلایا جائے گا، جس کا اطلاق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔ سیریز کا دوسرا میچ پہلے ہی باکسنگ ڈے ٹیسٹ جبکہ تیسرا میچ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

Source: Supplied / Cricket Australia
جنرل منیجر ایونٹس اینڈ آپریشنز کرکٹ آسٹریلیا جوئیل موریسن کا کہنا ہے کہ “دا ویسٹ ٹیسٹ” اور “دا ویسٹ ہل” نہ صرف شائقین کرکٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا ایک شاندار تجربہ دیں گےبلکہ آسٹریلین سمر آف کرکٹ کو بھی ایک نئی جدت فراہم کریں گے۔

PERTH, AUSTRALIA - NOVEMBER 06: Pictured is WA cricket legends Adam Gilchrist and Justin Langer, CA GM Events and Operations Joel Morrison, WA Cricket CEO Christina Matthews, Perth Stadium CEO Mike McKenna, NRMA Insurance employee Stacey Ramsay during the Cricket Australia 'The West Test' Launch at Perth Stadium on November 06, 2023 in Perth, Australia. (Photo by Will Russell/Getty Images for Cricket Australia) Credit: Will Russell/Getty Images for Cricket Austral
سی ای او ڈبلیو اے کرکٹ کرسٹینا میتھیوز کا کہنا ہے کہ “دا ویسٹ ٹیسٹ” ویسٹرین آسٹریلیا کے لیے فخر کا مقام ہے کیونکہ اس سے ان کا شاندار اسٹیڈیم اور یہاں کی سہولیات دنیائے کرکٹ تک پہنچیں گی۔ وہ آئندہ سالوں میں بھارت اور انگلینڈ کی آمد کے موقع پر ویسٹ ٹیسٹ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر تعاون کرنے کے منتظر ہیں۔