ادبی کونسل آف آسٹریلیا کے زیر اہتمام برسبین میں ہونے والے مشاعرہ کےآرگنائزر ڈاکٹر برنارڈ ملک اور سید شعیب زیدی کہتے ہیں کہ ہم مشاعرے سمیت سال بھر مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں جس میں آسٹریلیا کے مختلف شہروں سے شعراسمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگ شرکت کرتے ہیں، ہماری بہت سی قدریں مشترک ہیں۔ مزید کہا کہ یہاں پہ پاکستانی یا ہندوستانی ایک دوسرے کے گھر بھائی چارہ کے تحت بلاجھجک جاتے ہیں،ہم اپنی ماں کے جائے ہیں، اپنی ماسی کے گھر آئے ہیں۔
مزید سُنیے اس پوڈ کاسٹ میں۔
انقلابی شاعرہندوستانی نژاد آسٹریلوی شاعری سُربجیت سوہی کہتے ہے کہ ہمارا مقصد جنگ کے عالم میں امن کا پیغام ہے،اسی موقع پہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی اُردو رومانوی شاعر فیصل سید نے کہا کہ آسٹریلیا ایک ملٹی کلچرل ملک ہے یہاں ہم سب ملکر رہتے ہوئے اپنی شاعری کے زریعے محبتوں کو باٹتے ہیں۔
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئےنیچےدئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے