سال 2017 میں (Wajuk, Balardung, Kija and Yulparitja man) کلنٹن پرائرایب اوریجنل کمیونٹیز کی بندش اور غربت کے خلاف احتجاج کے لئے پورے آسٹریلیا میں گھوم رہے تھے۔
27 سالہ نوجوان نے ایک سال میں پرتھ سے کینبرا تک 6000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ سفر کے دوران انہیں ایک ویڈیو جرنلسٹ الفریڈ پیک کا فیس بک پیغام ملا۔
کلنٹن نے ایس بی ایس ایگزامینز کو بتایا کہ "وہ اسے دستاویزی شکل دے کر تارکین وطن کمیونٹی میں مزید شیئر کرنا چاہتے تھے۔ لیکن وہ خود بھی سیکھنا چاہتے تھے۔"
"بطور انسان یہ اسی طرح ہے کہ آپ کسی شخص کو کوئی عمل کرتے دیکھیں (اور اس میں شامل ہونا چاہیں) لیکن آپ کو علم نہ ہو کہ اس عمل والے شخص سے رابطہ کیسے کرنا ہے ، انہوں نے بس یہ ہی کہا‘‘
الفریڈ نے اپنی نوعمری میں انڈونیشیا سے آسٹریلیا ہجرت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کلنٹن کا سفر ان کے لیے ایک "فیصلہ کن‘‘ لمحہ تھا۔
"میں نہیں جانتا تھا کہ ایک تارکین وطن کے طور پر، آپ بھی آسٹریلیا کی زمین پر رہنے کے لئے (کسی کے) احسان مند ہیں۔ جب میں آسٹریلین بنا تو اس کے تناظر میں یہ نہیں سکھایا گیا تھا کہ آسٹریلین ہونے کا کیا مطلب ہے۔ مجھے اس وقت تک چیلنجز کی کسی حد تک سمجھ نہیں آئی جب تک کہ میں نے کلنٹن پرائر کے ساتھ کام کرنا شروع نہیں کیا، اور یہ میرے لیے ایک اہم لمحہ تھا۔"
ان کی دوستی مفاہمت کے جذبے سے قائم ہوئی، یہ ایک تحریک ہے جس کا آغاز 1996 میں پہلے مفاہمتی ہفتہ سے ہوا تھا۔
نیشنل سینٹر فار ری کنسلی ایشن، ٹروتھ اینڈ جسٹس کے سینئر ریسرچ فیلو شنکر کیسی ناتھن نے کہا، "مفاہمت کا دل دراصل اتحاد ہے۔"
"ہم اس آسٹریلوی کہانی کا حصہ بن جاتے ہیں، جو اپنے ساتھ ذمہ داری لاتی ہے ... یہ اس بارے میں ہے کہ ہم آگے بڑھتے ہوئے تعلقات کیسے بناتے ہیں۔"
سری لنکا میں خانہ جنگی سے بچ نکلنے والے ایک تامل شخص، شنکر کثیر ثقافتی برادریوں کے ساتھ ان کے مصالحتی سفر پر کام کرتا ہے۔
"بہت سے تارکین وطن اور پناہ گزین کمیونٹیز بے گھر ہونے کو سمجھتے ہیں۔ ہم جبری نقل مکانی کو سمجھتے ہیں، ہم ثقافت مٹانے کو سمجھتے ہیں،" انہوں نے کہا۔
"لیکن ہم ہمیشہ اپنی کہانیوں اور اپنے ڈائاسپورا کی اپنی تاریخوں، اور ہمارے فرسٹ نیشنز کے لوگوں کی کہانیوں کے درمیان یہ ربط نہیں بناتے ہیں۔ میرے خیال میں ایک بار جب یہ تعلق قائم ہو جاتا ہے، تو یہ جاری باہمی تعاون اور اتحاد کے لیے ایک مضبوط بنیاد بن جاتا ہے جو میرے خیال میں حقیقی دوستی کا مرکز ہے۔"
ایس بی ایس ایگزامینز کی یہ قسط قومی مصالحتی ہفتہ کو منانےاور آسٹریلیا کے مفاہمتی سفر میں تارکین وطن کمیونٹیز کے کردار کی کھوج کرتا ہے۔
________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئےنیچےدئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے