ٹورس سٹریٹ کے ایک دور دراز جزیرے پر ایک چھوٹی ساحلی پٹی پر واقع ہٹ دنیا کے سب سے زیادہ مقبول سیاحتی مقامات میں شامل ہو گیا ہے۔۔فوربز کے ٹاپ پچاس مقامات میں شامل ہونے کے بعد بادو آئی لینڈ نے اس خطے کو عالمی سیاحت کے نقشے پر لا کھڑا کیا ہے۔ روایتی مالکان کا کہنا ہے کہ عالمی سیاحتی فہرست میں ان کے جزیرے کی شمولیت انہیں اپنی زمین کی حفاظت کرنے اور جزیرے کی معیشت بڑھانے میں مدد دے رہا ہے۔
فار نارتھ کوئنزلینڈ کے قریب واقع، بادو آئی لینڈ ٹورس اسٹریٹ کے بڑے اور زیادہ آباد جزائر میں سے ایک ہے۔
تقریباً 20 کلومیٹر قطر میں پھیلا ہوا یہ جزیرہ گرینائٹ کی پہاڑیوں سے مزین ہے اور یہاں کئی خوبصورت ساحل ہیں، جن کی سیر مقامی نیٹو ٹائٹل ہولڈرز کی اجازت سے کی جا سکتی ہے۔
روایتی مالکان، بادولگل لوگ، کو 2014 میں 9,000 ہیکٹر زمین پر فری ہولڈ ٹائٹل دیا گیا تھا۔
اب یہ جزیرہ سیاحتی مقام کے طور پر ابھر رہا ہے، اور ایک سادہ سی سیاحتی نشست لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔
Produced in collaboration with NITV News




