Key Points
- آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے میچ چھین لیا
- پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر فینز کا غم و غصہ کا اظہار
- سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کا پاکستان کا دورہ
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں رسائی مشکل بنا دی ہے پہلی بار نیو یارک میں کھیلے گئے ہائی ویلٹج میچ بھارت کے پاکستان چھ رنز سے شکست دی۔
نیو یارک میں کھیلا گیا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 ہی رنز بناسکی۔
بھارت کی جانب سے ریشبھ پنت 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم کپتان روہت شرما نے 13، ویرات کوہلی نے 4 اور اکثر پٹیل نے 20 رنز بنائے
دوسری جانب پاکستان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
ہدف کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکی .
محمد رضوان نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابراعظم فخر زمان اور بیٹر عثمان خان نے 13 ,13 رنز بنائے
بھارتی بولر جسپریت بمرا شاندار پرفارمنس کی بیناد پر پلیز آف دی میچ قرار پائے انہوں نے تین کھلاڑیوں وکٹ کیا ادھر ہاردک پانڈیا نے 2 ارشدیپ سنگھ اور اکثر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ادھر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کریسٹن کا کہنا تھا کہ ہار سے بہت مایوسی ہوئی میچ ہمارے ہاتھ میں تھا کچھ غلط فیصلوں کی وجہ سے نقصان ہوا وکٹ کے مطابق ٹوٹل اچھا تھا بولرز کی پرفارمنس سے خوش ہوں

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائیر راؤنڈ ٹو میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی ہے ۔سعودی عرب نے پاکستان کو تین صفر سے میچ میں شکست دی ۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب جیسی ٹیم کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں 195 جبکہ سعودیہ کی ٹیم 58 نمبر پر موجود ہے.
ان کا مزید کہنا تھا ہمارے کھلاڑیوں کو بڑی ٹیم کے ساتھ کھیل کر سیکھنے کا موقع ملا ہے، کھلاڑی نئی تکنیک سیکھتے ہیں. پہلے کی نسبت ٹیم میں کافی بہتری نظر آئی ہے
پاکستان میں لوگ فٹبال کو انجوائے کرتے ہیں، اسلام آباد میں بیس ہزار کے کراؤڈ نے میچ دیکھا جو ایک خوش آئند بات ہے۔
بشکریہ:انس سعید




