کرکٹ آسٹریلیا نے سال 2024-25 کے لیے کرکٹ سیزن کا اعلان کر دیا ہے رواں سال پاکستان ، بھارت انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آسٹریلیا کا دورہ کریں گی ۔پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلوی سرزمین پر پانچ ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہوکلے نے ایم سی جی میں پاک انڈیا فینز کی تقریب کے موقع پر سیزن کا اعلان کیا نک ہوکلے نے بتایا کہ سیزن کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کرکٹ فینز کو پورا سال شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ہم پاکستان کی دوبارہ میزبانی کرنے کے لئے پرجوش ہیں پاک بھارت کرکٹ کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرنا پسند کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو بولرز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے فاسٹ بولر محمد عامر اور اسپنر عماد وسیم نے آئندہ انٹرنیشنل سیریز کے لیے دستیابی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کاکول میں ٹریننگ کیمپ کو جوائن کر لیا ہے دونوں کرکٹرز ایک بار پھر پاکستان کی طرف سے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پرامید ہیں۔
فاسٹ بولر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر بھارتی کرکٹ فینز نے خوشی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا اب مزہ آئے گا محمد عامر پاکستان کے کوالٹی بولر ہیں دونوں ٹیموں میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا
پاکستان کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی ورلڈ کپ کوالیفائیرز کے دوسرے راؤنڈ کے لیے پہلی بار جگہ بنانے کے باعث پاکستان نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن ٹورنامنٹ 2027 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے-
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے میڈیا مینجر محمد یشل مظہر نے ایس بی ایس کو بتایا ہے کہ پاکستان اب تک ورلڈکپ کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کے چارمیچز ہار چکا ہے جس وجہ سے اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے ۔ہم ڈومیسٹک فٹبال کی طرف فوکس کریں گے اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی اس پر کام کر رہی ہے اور مستقبل میں ہم زیادہ سے زیادہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی طرف جائیں گے ڈومیسٹک سٹرکچر سب سے زیادہ ضروری چیز ہے ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے میچز میں اچھا پرفارم کریں گے۔
(رپورٹ: انس سعید)