میلبرن میں منعقد ہونے والی آسٹریلیا جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے دستے کی شاندار کارکردگی ۔۔پاکستان کے کھلاڑیوں نے پانچ گولڈ اور تین برانز میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں میں دو بہنیں بھی شامل ہیں مہوش علی نے انڈر17 اور ماہنور علی نے انڈر 13 میں میڈل جیتا ہے.

انڈر13 میں حذیفہ شاہد ، انڈر 15 میں یحیحیٰ خان اور ابراہیم زیب نے انڈر17 میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جبکہ محمد حرماس ، فواد خان اور اذان علی برانز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔۔

Credit: Rogue Gun Photography and Media
متحدہ عرب امارات کی جانب سے کرکٹ کھیلنے والے پاکستانی بیٹر عثمان خان پر پانچ سال کی پابندی لگا دی گئی ہے ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے اپنے جاری بیان میں بتایا ہے کہ عثمان خان پر پانچ سالہ پابندی معاہدے کی خلاف وزری کی وجہ سے لگائی گئی تھی عثمان خان یو اے ای کی جانب سے مزید کرکٹ کھیلنا نہیں چاہتے ای سی بی کے مطابق عثمان خان 5 سال تک یواےای بورڈ کے زیرانتظام کسی بھی لیگ کا حصہ نہیں بن سکیں گے عثمان خان نے ایمریٹس بورڈ کی سہولیات اور کنٹریکٹ سے فائدہ اٹھایا ان کو مستقبل میں یو اے ای کی جانب سے کرکٹ کھیلنا تھی کرکٹر عثمان خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کی جس کے بعد پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا ہے ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ایک سیریز میں شکست کے بعد ہی بیٹر بابراعظم کو ایک بار پھر وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ عثمان خان نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان کو اس لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ پاکستان ٹیم کی کپتانی کے لیے اس وقت کوئی بہتر چوائس نہیں ہے
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کے بھائی اور کومینٹیٹر علی یونس سے رشتہ طے پاگیا ہے عالیہ ریاض نے ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر خوش ہیں کرکٹ پر پورا فوکس ہے اور ان کی طرف سے مکمل سپورٹ حاصل ہے کرکٹ کے حوالے سے عالیہ ریاض نے کہا کہ ٹریننگ کیمپس بہت ضروری ہیں کیونکہ مختلف چیزوں پر کام کرنے کا مکمل موقع ملتا ہے اور ہر کوچ ہر کھلاڑی کے مائنڈ سیٹ اور گیم پر کام کرتا ہے اور کھلاڑیوں کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ کس کھلاڑی نے کس جگہ پر کیسے کھیلنا ہے اسکو اپنا رول کلیئر ہونا چاہیے، بہت کچھ سیکھنےکو ملتا ہے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد لڑکیاں بہت زیادہ پرجوش اور پراعتماد ہیں ۔
(رپورٹ: انس سعید)