سپورٹس راونڈ اپ: پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز نے چوتھی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

CRICKET-PAK-PSL-MULTAN-PESHAWAR

Multan Sultans' players celebrate after the dismissal of Peshawar Zalmi's Haseebullah Khan (not pictured) during the Pakistan Super League (PSL) Qualifier Twenty20 cricket match between Multan Sultans and Peshawar Zalmi at the National Stadium in Karachi on March 14, 2024. (Photo by Asif HASSAN / AFP) (Photo by ASIF HASSAN/AFP via Getty Images) Source: AFP / ASIF HASSAN/AFP via Getty Images

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے شادی کے لیے والد سے وقت مانگ لیا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک بار پھر تنازع کا شکار اور پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تیسرا ہوم ورلڈ تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔


پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے ملتان سلطانز نے کوالیفائی کر لیا۔ ملتان سلطانز نے پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے کپتان بابراعظم 46 رنز کے ساتھ رونما رہے جبکہ کرس جارڈن اور اسامہ میر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

فائنل مقابلے میں جگہ بنانے والی ٹیم ملتان سلطانز نے 147 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان نے54 رنز بنائے جبکہ بیٹر عثمان خان 36 اور افتخار احمد 22 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے اس وکٹ پر بیس رنز کم بنائے اگر ہدف 165 کے قریب ہوتا تو رزلٹ مختلف ہونا تھا بابراعظم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ کوالٹی کھلاڑی ہیں اور روزبروز اپنی گیم میں بہتری لارہے ہیں ڈیرن سیمی نے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی اطلاعات کی بھی تردید کی ہے۔

ادھر ملتان سلطانز کے اسپنر اسامہ میر کہتے ہیں کہ اپنا باؤلنگ ایکشن تبدیل کرنے سے نقصان ہوا جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھا پرفارم نہیں کر پایا اور مجھے اس کا بہت افسوس ہے اپنے پرانے اسٹائل سے دوبارہ باؤلنگ کا آغاز کر دیا ہے اگر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں موقع ملا تو فینز کو مایوس نہیں کروں گا۔
CRICKET-PAK-PSL-MULTAN-PESHAWAR
Multan Sultans' Usman Khan plays a shot during the Pakistan Super League (PSL) Qualifier Twenty20 cricket match between Multan Sultans and Peshawar Zalmi at the National Stadium in Karachi on March 14, 2024. (Photo by Asif HASSAN / AFP) (Photo by ASIF HASSAN/AFP via Getty Images) Source: AFP / ASIF HASSAN/AFP via Getty Images
‏‎پاکستان سپر لیگ میں اس وقت ایک ہی گھر سے تین فاسٹ بولرز کھیل رہے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اپنے دونوں بھائیوں کے ہمراہ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں عیبد شاہ اور حنین شاہ دونوں کرکٹرز اپنے بھائی نسیم شاہ سے چھوٹے ہیں۔

فاسٹ بولرز کے والد ظفر شاہ کا کہنا ہے کہ اپنے تینوں بیٹوں کو پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے دیکھوں گا تو بہت فخر محسوس کروں گا اور وہ پورے پاکستان کا فخر ہیں اور پاکستان کا نام روشن کریں گے تینوں ہی بہت محنت کر رہے ہیں۔

پاکستان میں کرکٹ کا بہت جنون ہے تو ہم بھی خوش ہیں کہ یہ عوام کو انٹرٹینمنٹ دے رہے ہیں سب سے زیادہ جنون نسیم شاہ میں ہے باقی دونوں اس کو دیکھ کر کرکٹ میں آئے ہیں سارے بچے میرے لاڈلے ہیں لیکن چھوٹا سب سے لاڈلا ہے نسیم نے کہا مجھے تین چار سال دے دیں، میں ابھی محنت کر رہا ہوں ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Pakistan Nets Session
MANCHESTER, ENGLAND - AUGUST 03: Nasim Shah of Pakistan looks on during a Pakistan Nets Session at Emirates Old Trafford on August 03, 2020 in Manchester, England. (Photo by Gareth Copley/Getty Images) Credit: Gareth Copley/Getty Images
‏‎پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئی ہے پاکستان ہاکی کے دو سابق کھلاڑی فیڈریشن کے سیکریٹری کے عہدے کے دعوے دار بن گئے ہیں۔ سابق کھلاڑی حیدر حسین نے کہا ہے کہ رانا مجاہد نے پی ایچ ایف کے معاملات میں مداخلت کر کے توہین عدالت کی ہے۔ رانا مجاہد کانگریس کے ممبر نہیں سیکریٹری کا دعوی کیسے کر سکتے ہیں۔ پی او اے ،انٹرنیشنل اور ایشین ہاکی فیڈریشن کے ریکارڈ میں ، میں سیکریٹری کے طور پر آئینی ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں۔

رانا مجاہد کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئینی طور پر منتخب سیکرٹری ہوں مجھے صدر پی ایچ ایف کی مکمل حمایت حاصل ہے طارق بگٹی ہمارے صدر ہیں وزیر اعظم نے انہیں نامزد کیا ہے۔
WhatsApp Image 2024-03-14 at 16.18.58.jpeg
پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تیسرا ہوم ورلڈ تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔ بلیک ٹاؤن انٹرنیشنل اسپورٹس پارک میں پاکستان نے بھارت کو 14 رنز سے شکست دے کر اپنا تیسرا ہوم ورلڈ تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔

بلال قریشی، پلیئر آف دی میچ نے 6-130 کے مجموعی اسکور میں ناقابل شکست 62 رنز بنائے، اس سے پہلے کہ پاکستان کے گیند بازوں نے گزشتہ تین ایڈیشنز کی فاتح ٹیم، بھارت کو جواب میں 9-116 تک محدود رکھا۔

(رپورٹ: انس سعید)

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand