اسپورٹس راونڈ اپ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگیا

CRICKET-AUS-PAK-TEST

Australia's Steve Smith (L) is caught out by Pakistan's Sarfaraz Ahmed on the first day of the first Test cricket match between Australia and Pakistan at Optus Stadium in Perth on December 14, 2023. (Photo by COLIN MURTY / AFP) / -- IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE -- (Photo by COLIN MURTY/AFP via Getty Images) Source: AFP / COLIN MURTY/AFP via Getty Images

حارث رؤف کہتے ہیں کہ میری کوششش ہے کہ اپنے کیرئیر کا اختتام میلبرن سٹارز کے ساتھ ہی کروں، جونئیر ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگیا ہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل پرتھ میں اس وقت جاری ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے روز کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے تھے۔

اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے 164 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے دو ، شاہین آفریدی ، خرم شہزاد اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا فاسٹ بولر عامر جمال کا کہنا تھا کہ وکٹ کے لحاظ سے کچھ رنز ہم نے زیادہ دئیے لیکن ریکور اچھا کرلیا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ ایک بڑی کرکٹ ہے لیکن جب آپ نے محنت کی ہو تو پھر مشکل نہیں ہوتا۔ کوشش کریں گے کہ میچ کے دوسرے دن انہیں جلد آل آؤٹ کرلیں خرم شہزاد کے ساتھ بولنگ کرنا اچھا لگا۔
CRICKET-AUS-PAK-TEST
Australia's David Warner celebrates reaching 150 runs on the first day of the first Test cricket match between Australia and Pakistan at Optus Stadium in Perth on December 14, 2023. (Photo by COLIN MURTY / AFP) / -- IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE -- (Photo by COLIN MURTY/AFP via Getty Images) Source: AFP / COLIN MURTY/AFP via Getty Images
ایک طویل انتظار کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کو جوائن کر لیا ہے۔ حارث رؤف کو لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت درکار تھی جس پر پی سی بی نے خاصا وقت لگایا جس وجہ سے حارث رؤف چند میچز میں شرکت نہ کر سکے ۔حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کی جانب سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان بے بنانے پر خوشی کااظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا، ‘‘ہاؤس آف رؤف کا ہونا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ اس طرح کے ملک میں آپ کو عزت دی جاتی ہے اور ظاہر سی بات ہے جتنی عزت یہ دیتے ہیں بدلے میں ان کو بھی اتنی ہی عزت دینی چاہیے میرے کیریئر کا آغاز میلبرن سٹار سے ہوا تھا تو میری کوشش ہوگی کہ اختتام بھی میلبرن سٹار پہ ہی ہو، میری کوشش ہوتی ہے کہ ایک ٹیم سے کھیلوں تو پھر اسی ٹیم سے کھیلا جائے چاہے وہ کوئی بھی فرنچائز کرکٹ ہے۔‘‘

بی بی ایل ایک اچھا ٹورنامنٹ ہے اور ایسے ٹورنامنٹ سے آپ بہت کچھ سیکھتے ہو یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں اور آگے نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز ہے اور نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز یہاں سے کافی ملتی جلتی ہیں تو ہمیں یہاں پہلے کھیلنے سے بہت فائدہ ہوگا میلبرن میں کھیلنا ایسا ہی لگتا ہے جیسے ہوم گراؤنڈ میں کھیل رہے ہیں، یہاں کافی پاکستانی کمیونٹی ہے وہ آتے ہیں میچ دیکھتے ہیں اور پاکستانی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔۔
WhatsApp Image 2023-12-15 at 08.55.12.jpeg
جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی ہے ۔ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لیے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو ہرایا کینگروز نے گرین شرٹس کو پانچ کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی۔

پاکستان ایونٹ میں 7ویں،8ویں پوزیشن کے لیے میچ ارجنٹائن کے خلاف 16 دسمبر کو کھیلے گا.پاکستان کی جانب سے عبدالقیوم نے دو گول، عمر مصطفےٰ ،احتشام اسلم اور سفیان خان نے ایک، ایک گول سکور کیا ۔ پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے مینجر کرنل آصف کھوکھر کا کہنا تھا کہ یہ فخر کی بات ہے پاکستان نے ہاکی جونئیر ورلڈ کپ کے کوائٹر فائنل میں 23 سال کے بعد کوالیفائی کیا ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔۔

(رپورٹ: انس سعید)

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand