کھیلوں کی دنیا: آسٹریلیا میں T 20 کرکٹ کے عالمی مقابلے شروع اور پاکستان جونئیرلیگ کے چرچے

CRICKET ENGLAND PAKISTAN

Pakistan captain Shadab Khan (centre) leads his team from the field following the ICC T20 World Cup Warm-Up cricket match between England and Pakistan at the Gabba in Brisbane, Monday, October 17, 2022. (AAP Image/Dave Hunt) NO ARCHIVING, EDITORIAL USE ONLY, IMAGES TO BE USED FOR NEWS REPORTING PURPOSES ONLY, NO COMMERCIAL USE WHATSOEVER, NO USE IN BOOKS WITHOUT PRIOR WRITTEN CONSENT FROM AAP Source: AAP / DAVE HUNT/AAPIMAGE

کھیلوں کی دنیا میں اس ہفتے جانئے : ٹی ٹونٹی کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے ٹیموں نے آسٹریلیا میں ڈیرے ٖڈال لیے ہیں، جونیئر لیول پر اپنی طرز کی پہلی کرکٹ لیگ پاکستان جونئیرلیگ کے مقابلے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ پاکستان کے 54 سالہ پہلوان اکرم نیازی نے بین الاقوامی مقابلے میں برونز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا


آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ٹیموں نے آسٹریلیا میں ڈیرے ٖڈال لیے ہیں ٹورنامنٹ کے کوالفائی راؤنڈ کے مقابلے شروع ہوچکے ہیں جبکہ ایونٹ کا ہائی والٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ان دنوں برسبین میں موجود ہیں جہاں دونوں ٹیمیں اپنے اپنے وارم اپ میچزکھیل رہی ہیں ۔ٹیم انڈیا نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف چھ رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا پاکستان ٹیم آج اپنا دوسرا پریکٹس میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گی سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو کمزور قرار دیا آئیے آپ کو ان کی گفتگو سناتے ہیں

جونیئر لیول پر اپنی طرز کی پہلی کرکٹ لیگ پاکستان جونئیرلیگ کے مقابلے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جمعہ کے روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا انڈر19 لیول پر پہلی بار ہونے والی کرکٹ میں 24 غیر ملکی کرکٹرز نے شرکت کی چھ ٹیموں پرمشتمل لیگ میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ٹیم مردان واریئر کی نمائندگی کرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر ایمل خان کے ٹیلنٹ کو خوب پذیرائی مل رہی ہے .

ایمل خان نے نئے کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ لیگ کروانے کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل خان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں شریک ہونے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ان کا مزید کیا کہنا تھا آئیے آپ کو سناتے ہیں

پاکستان کے 54 سالہ پہلوان اکرم نیازی نے بین الاقوامی مقابلے میں برونز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ریسلر اکرم نیازی نے میڈل بلغاریہ میں کھیلی گئی ویٹرن ریسلنگ چیمپیئن شپ میں جیتا ویٹرن پہلوان اکرم نیازی نے ہنگری کے کھلاڑی کو شکست دے دی انہوں نے 130 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے لیے میڈل حاصل کیا پہلوان اکرم نیازی کہتے ہیں اپنے شوق کو جاری رکھنے میں اپنے بچوں کی وجہ سے دشواری پیش آتی ہے وہ اس عمر میں مجھے پہلوانی کرنے سے منع کرتے ہیں۔

بشکریہ انس سعید ۔ پاکستان
________________کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔ی یا ہمیں فیس بک پر فالو کریں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
اردو پرگرام سننے کے طریقے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand