اسٹوڈنٹ بریانی ریسٹورانٹ پر جرمانے کا معاملہ – حقیقت کیا ہے؟

Student Biryani restaurant in Auburn, Sydney.

Student Biryani restaurant in Auburn, Sydney. Source: SBS

آسٹریلیا میں پاکستانی کھانے کے ریسٹورانٹ اسٹوڈنٹ بریانی پر نیو ساوتھ ویلز فوڈ اتھارٹی نے حکومتی قوانین پرعملدرامد نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔


این ایس ڈبلیو فوڈ اتھارٹی کے پینلٹی نوٹس کے مطابق  اسٹوڈنٹ بریانی کے اوبرن سبرب ریسٹورانٹ میں کھانے کے درجہ حرارت کو قوانین کے مطابق برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے آٹھ سو اسی ڈالر کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

اسٹوڈنٹ بریانی کے مالک حاجی محمد جاوید کا ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں کہنا ہے کہ انہوں نے جرمانہ ادا کردیا ہے اور نیو ساوتھ ویلز فوڈ اتھارٹی  کی

جانب سے احکامات پر عملدرامد کرتے ہوئی درجہ حرارت کو برقرار رکھنے والے آلے کو بھی بدل دیا ہے۔


 

اسٹوڈنٹ بریانی کے مالک حاجی محمد جاوید کا ایس بی ایس اردو سے مکمل انٹرویو سننے کے لئے اوپر دیا گیا اسپیکر بٹن کلک کریں۔


محمد جاوید کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے نمائندے کی جانچ پڑتال کے دوران  بین میری [جس کے ذریعے کھانے کو گرم رکھا جاتا ہے] کے درجہ حرارت کا آلہ کام نہیں کررہا تھا، جس کی وجہ سے جرمانہ لگا۔

"جب نمائندے نے آلے کو چیک کیا تو وہ اس وقت کام نہیں کررہا تھا۔"

اسٹونڈنٹ بریانی کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کا عملا اور ریسٹورانٹ تمام آسٹریلوی قوانین پرعمل کرتے ہیں۔
ہم قوانین کا احترام کرتے ہیں اور ان پرعمل کرتے ہیں۔
دوسری جانب محمد جاوید کا کہنا تھا کہ کھانے سے متعلق کوئی بھی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔

" ہمارے پورے عملے کو فوڈ اینڈ ہائی جین [ کھانے اور صفائی] کی مکمل ٹریننگ دی جاتی ہے۔ میرے پاس خود فوڈ اینڈ سیفٹی کا سرٹیفیکیٹ ہے۔"

نیو ساوتھ ویلز فوڈ اتھارٹی ریاست میں کھانے پینے کے ریسٹورانٹ اور کیفے یا کھانے سے منسلک کاروبار کے قوانین کی عملداری کراتا ہے اور اس سلسلے میں اس کی معاونت مقامی کونسل کرتے ہیں۔

 

 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand