سڈنی کے جنوب مغربی علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور ایک سالہ بچے کو پاکستان میں بغیر سفری دستاویزات کے چھوڑ دیا تھا، اسے11 جون 2025 کو انسانی اسمگلنگ کے الزامات پر مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔
AFP کے ایسٹرن کمانڈ ہیومن ٹریفکنگ یونٹ نے اس معاملے کی فروری 2025 میں تفتیش شروع کی جب ایک خاتون نے اطلاع دی کہ ان کے شوہر نے انہیں پاکستان میں بغیر کسی دستاویزات کے چھوڑ دیا، حالانکہ وہ سب ایک ساتھ آسٹریلیا سے بیرون ملک روانہ ہوئے تھے۔
ایگزٹ ٹریفکنگ ان حالات پر مشتمل ہوتی ہے جہاں کسی شخص کو اس یقین کے ساتھ بیرونِ ملک بھیجا جاتا ہے کہ وہ آسٹریلیا واپس آئے گا، تاہم مجرم پہلے سے منصوبہ بندی کر کے اس کی واپسی کو ناممکن بنا دیتا ہے۔
الزام ہے کہ 45 سالہ شخص نے اگست 2024 میں دھوکے سے اپنی بیوی اور بچے کو پاکستان لے جانے پر آمادہ کیا۔ وہاں پہنچ کر مبینہ طور پر اس نے بچے کا پاسپورٹ لے لیا اور بیوی اور بچے کو ایئرپورٹ پر چھوڑ دیا۔وہ بعد میں اکیلا اسی ماہ آسٹریلیا واپس آ گیا۔1اس نے نومبر 2024 میں مبینہ طور پر اپنی بیوی کا آسٹریلوی ویزا منسوخ کروا دیا اور بچے کے پاسپورٹ کو اپنے قبضے میں رکھا۔ بیوی نے فروری 2025 میں اس کی بیوی کسی طرح آسٹریلیا واپس آگئیں اور آسٹریلیا واپس آنے کے بعد AFP کو شکایت درج کروائی۔ AFP کے تفتیش کاروں نے ڈیپارٹمنٹ آف فارن افیئرز اینڈ ٹریڈ (DFAT) کے ساتھ مل کر بچے کی وطن واپسی کو ممکن بنایا۔ بچہ آسٹریلیا میں پیدا ہوا تھا اور آسٹریلین شہری ہے۔
AFP نے 11 جون کو سڈنی کے نواحی سبرب آسٹریل کے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور اس شخص کو گرفتار کرکے متعدد الیکٹرانک آلات اور دستاویزات قبضے میں لیں۔

Source AFP
- دو بار دھوکے سے کسی شخص کو آسٹریلیا سے باہر لے جانے کا الزام، کریمنل کوڈ کے تحت۔ اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا 12 سال قید ہے۔
- کسی شخص کی شناختی معلومات کو ٹیلی کمیونیکیشن سروس کے ذریعے استعمال کرنے کا ایک الزام، سیکشن 372.1 کریمنل کوڈ کے تحت۔ اس کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال قید ہے۔
"ایگزٹ ٹریفکنگ اکثر خاندانی جھگڑوں یا بگڑتے ہوئے رشتوں میں سامنے آتی ہے، اور خدشہ ہے کہ آسٹریلیا میں ایسے جرائم کی رپورٹنگ بہت کم ہوتی ہے۔"
"AFP ان تمام افراد سے اپیل کرتی ہے جو سمجھتے ہیں کہ وہ یا ان کا کوئی جاننے والا ایگزٹ ٹریفکنگ کا شکار ہوا ہے، وہ سامنے آئیں۔ تمام شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا، متاثرہ افراد کی عزتِ نفس کا خیال رکھا جائے گا اور مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔"
کسی کو بیرون ملک جانے پر مجبور یا قائل کرنا اور پھر ان کی آسٹریلیا واپسی کو روکنا سنگین مجرمانہ عمل ہے،اور شواہد موجود ہوں تو آسٹریلین فیڈریل پولیس کارروائی کرنے میں دیر نہیں کرتی۔ڈیٹیکٹو ایکٹنگ سپرنٹنڈنٹ لوک نیڈھم AFP
اگر آپ کو شک ہے کہ آپ یا کوئی اور جدید غلامی یا انسانی اسمگلنگ کا شکار ہے یا خطرے میں ہے، تو
پر کال کریں یا 131AFP کی خفیہ آن لائن فارم استعمال کریں۔ اگر فوری خطرہ ہو یا ہنگامی صورتحال ہو تو ٹرپل زیرو (000) پر کال کریں۔
Support for Trafficked People Program آسٹریلیا میں انسانی اسمگلنگ، غلامی اور غلامی جیسی صورتِ حال کے متاثرین کی مدد کے لیے ایک اہم پروگرام ہے، جو پورے ملک میں Australian Red Cross کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔
اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا استحصال کا شکار ہے تو مدد دستیاب ہے۔ مزید معلومات اور خفیہ مشورے کے لیے Australian Red Cross کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا 1800113015 پر کال کریں۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ
پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے