وزیراعظم انتھونی البانیزی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی امدادی ناکہ بندی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
اسرائیل تقریباً تین ماہ کی ناکہ بندی کے بعد غزہ میں انسانی امداد بھیج رہا ہے۔ اس پٹی میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو بھوک اور قحط کا سامنا ہے۔
امکان ہے کہ موسمی حالات نیو ساؤتھ ویلز کے وسط شمالی ساحل پر سیلاب زدہ کمیونٹیز کے لیے بحالی کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیں گے۔ آسٹریلیا کے جنوب مشرق میں متعدد ریاستوں کو 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ آنے والے ہفتوں میں شدید سرد موسم کی توقع ہے،
نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس منز کا کہنا ہے کہ فی فرد $180 یا فی گھر $900 کی پرسنل ہارڈ شپ پیمنٹ جلد ہی سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کے رہائشیوں کے لیے دستیاب ہوگی۔
مزید جانئے

ہفتہ رفتہ: جمعہ 23 مئی 2025
________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئےنیچےدئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے