اردو نیوز فلیش پیر یکم اپریل: غزہ میں اسرائیلی حملہ، اور اسرائیل میں نتین یا ہو کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ

MIDEAST ISRAEL PALESTINIANS GAZA CONFLICT

Activists from Brothers in Arms organizations march with donkeys during a protest to demand equality in Israel's military service under the slogan 'we will not continue to be your donkeys', in front of the Prime Minister's office in Jerusalem, 26 March 2024. Source: EPA / ABIR SULTAN/EPA/AAP Image

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، اسرائیلی وزیراعظم کوملک میں احتجاج کا سامنا، گولڈ کوسٹ کے ایک پول میں ڈوبنے سے دو افراد جاں بحق، حکومت کا کہنا ہے کہ بڑی سپر مارکیٹوں کی چینز ختم کرنے سے قیمتیں بڑھ سکتی ہیں


اسرائیل میں اکتوبر کے حملوں کے بعد سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہرے میں ہزاروں افراد یروشلم میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر جمع ہوئے۔یہ مظاہرے ایک ایسے وقت ہو رہے ہیں جب صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی حملے نے شہدا الاقصیٰ ہسپتال کے اندر کئی خیموں کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔دریں اثناء ایسٹر سنڈے کے خطاب میں پوپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گولڈ کوسٹ کے سرفرز پیراڈائز کے تالاب میں دو افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
ایمرجنسی سروسز کو اتوار کی رات (31 مارچ) کو آرکڈ ایونیو پر واقع ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں بلایا گیا تھا۔
مرد، جن کی عمریں 60 اور 30 کی دہائیوں میں تھیں، طبی عملے کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔۔

آسٹریلیا کی الیکٹرک گاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا رہے گا، توانائی کے وزیر کرس بوون کے مطابق ریاستی حکومتیں اور نجی کمپنیاں نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے "اچھا کام" کر رہی ہیں۔ الیکٹرک وہیکل کونسل کی رپورٹ کے مطابق سال کے آغاز سے نیٹ ورک میں مزید فاسٹ چارجنگ سائٹس کو شامل کیا گیا ہے۔.

لیبر نے بڑی سپر مارکیٹس کو توڑ کر چھوٹی سپر مارکیٹس میں تبدیل کرنے کی تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ تبدیلیاں درحقیقت خوراک کی قیمتوں کو بڑھا سکتی ہیں۔گرینز اور نیشنلز نے کاروباری چینز کی تقسیم کے اختیارات پر قانون سازی کرنے پر زور دیا ہے، جس سے حکومت کو ایسے بڑے کاروباروں کو توڑنے کی اجازت مل سکتی ہے جو مسابقتی مخالف رویے میں ملوث ہون گے۔

 حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے امیگریشن قوانین میں تبدیلیاں لانے کی کوششیں لیبر کی جوابدہی کی کمی کو ثابت کرتی ہیں امیگریشن حراست میں لوگوں کی ملک بدری کو آسان بنانے والی ۔ مجوزہ قانون سازی، ، کو کولیشن، گرینز اور کراس بینچ نے سینیٹ میں بلاک کر دیا تھا۔

مغربی آسٹریلیا میں حزبِ اختالف کی نوجوانوں کی رکن سازی کے باعث ووٹر لیبر سے دور ہو رہے ہیں ۔
تازہ ترین نیوز پول کے مطابق نوجوان ووٹروں کی جانب سے اپوزیشن اتحاد کی حمایت میں اظافہ ہوا ہے، لیکن لیبر ملک بھر میں دو پارٹیوں کی ترجیحی بنیادوں پر 52-48 سے آگے ہے۔
لاکھوں آسٹریلین باشندوں نے خاندانون کے ساتھ ایسٹر منایا، مگر دوسری طرف خیراتی اداروں نے ضرورت مند لوگوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔تقریباً 1600 افراد نے ریورنڈ بل کریوز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مہنگائی سے متاثرہ افراد کے مفت ایسٹر لنچ میں شرکت کی۔


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
اردو نیوز فلیش پیر یکم اپریل: غزہ میں اسرائیلی حملہ، اور اسرائیل میں نتین یا ہو کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ | SBS Urdu