وکٹوریہ کے شہر بیلا ریٹ میں 8 مارچ کو ہونے والے ایک کمیونٹی افطار میں ایک 37 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اشتعال انگیز نعرے بازی کی ، جس کے بعد مذکورہ شخص کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
افطار کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے بیلا ریٹ کی مسلم کمیونٹی پر گہرا اثر چھوڑا ہے اور اب مزید اس طرح کے کمیونٹی اجتماعات کے حوالے سے حفاظتی خدشات پیدا ہو رہے ہیں ۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے ، تاہم پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تفتشی افسران مبینہ حملہ آور پر جارحانہ طرز عمل اور حملے کے الزامات عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔
وفاقی وزیر داخلہ ٹونی برک اور وکٹورین پرئییر سمیت حکومتی عہدیدران نے واقعے کی مذمت کی ہے جبکہ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عمل آسٹریلین اقدار کے منافی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کوئی بھی شخص جس نے اس واقعہ کو دیکھا ہو، فوٹیج یا معلومات کے ساتھ کرائم سٹاپرز سے 1800 333 000 پر یا گمنام طور پر www.crimestoppersvic.com.au پر رابطہ کریں۔
واقعے کی رات سے پولیس نے مقامی اسلامی کمیونٹی گروپس، مقامی حکومت اور اس تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ افسران نے دونوں واقعات پر فوری رد عمل کا اظہار کیا اور رمضان کے دوران مقامی علاقے میں اضافی پولیس گشت کو نافذ کیا۔ پولیس مقامی کمیونٹی کو اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور ایک فعال تفتش جاری ہے۔







