یورپی یونین کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ہونے والی آئندہ ملاقات میں یورپ کے سکیورٹی مفادات کا دفاع کریں۔ آسٹریلیا اور دیگر 23 ممالک کا اسرائیل سے غزہ میں فوری طور امدادی رسد بڑھانے کا مطالبہ،
یورپی یونین کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ہونے والی آئندہ ملاقات میں یورپ کے سکیورٹی مفادات کا دفاع کریں۔ یہ ملاقات جمعہ کو الاسکا میں روس کے یوکرین میں جاری جنگ کے معاملے پر ہوگی، جس میں یورپی رہنماؤں اور یوکرین کو شامل نہیں کیا گیا۔
وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بھوکے فلسطینیوں کے لیے خوراک کی رسائی کو محدود کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور "عام انسانی شرافت کے منافی" ہے۔ آسٹریلیا 29 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اسرائیل سے امداد کی فوری رسائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
مزدور یونینز آئندہ ہفتے کے اقتصادی اجلاس میں کم اوقات کار کے حق میں زور دیں گی۔ آسٹریلین کونسل آف ٹریڈ یونینز چار روزہ کام کے ہفتے کا مطالبہ کرے گی، خاص طور پر ان شعبوں میں جو اسے برداشت کر سکتے ہیں، تاکہ ملازمین پیداوار میں اضافے اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اجلاس کا مقصد پیداواریت میں بہتری کے لیے کاروباری، مزدور اور سماجی نمائندوں کو یکجا کرنا ہے۔





