وزیر اعظم انتھونی البانی نے اعلان کیا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کے سابق خزانچی اور لبرل ایم پی میٹ کین کلائمیٹ چینج اتھارٹی کی سربراہی کریں گے۔ اتھارٹی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی پر حکومت کو آزادانہ مشورے فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ مسٹر کین، موسمیاتی تبدیلی پر مختلف موقف رکھنے والے صرف چند لبرل اتحادی M-Ps میں سے ایک ہیں
آزاد سینیٹر جیکی لیمبی نے حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ایٹمی توانائی پر پابندی کو ختم کرے تاکہ ایٹمی توانائی کے نفاذ کے لیے پیٹر ڈٹن کی ناقابلِ عمل حکمت عملی کو بے نقاب کیا جا سکے۔ اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن نے توانائی کے نعم البدل کے طور پر ایٹمی رئیکٹرز قائیم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں جیت گئے تو پانچ ریاستوں میں سات جوہری پلانٹ تعمیر کریں گے۔
کراس بینچ کے سیاست دان آسٹریلیا میں رہائش کے حصول کو انسانی حقوق قرار دینے کے لیے قانون سازی کریں گے۔
بل کے تحت، حکومتوں کو قانونی طور پر طے شدہ اہداف کے خلاف ملک میں ہاؤسنگ سپلائی کو بہتر بنانے اور جائیدادوں کو مزید سستی بنانے کی ضرورت ہوگی۔
غزہ شہر میں اقوام متحدہ کے امدادی مرکز پر اسرائیلی فضائی حملے میں عینی شاہدین کے مطابق کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس حملے سے اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی UNRWA کے زیر انتظام پیشہ ورانہ کالج متاثر ہوا ہے جو اب بے گھر خاندانوں کو امداد اور پناہ فراہم کر رہا ہے۔
گرینز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سپر مارکیٹ انڈسٹری کی نگرانی میں سنجیدہ ہے تو اسے بڑی گروسری چینز کو تقسیم کرنے کے اختیارات متعارف کرانے پر غور کرنا چاہئے۔ حکومت نے فوڈ اینڈ گروسری کوڈ آف کنڈکٹ پر نظرثانی کی تمام سفارشات کو قبول کرتے ہوئے بڑی سپر مارکیٹوں کے لیے گروسری کوڈ پر عملدرآمد لازمی قرار دے دیا ہے۔
وزیر زراعت مرے واٹ نے نیو ساؤتھ ویلز کے ایک دوسرے فارم میں برڈ فلو کے کیس کی تصدیق ہونے کے بعد لوگوں سے پرسکون رہنے پر زور دیا ہے۔ سڈنی کے شمال مغرب میں ہاکسبری کے علاقے میں ایک دوسرا فارم وائرس سے متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 86,000 سے زیادہ مرغیوں کو تلف کیا جا رہا ہے۔
تازہ خبروں کے لئے دئے گئے لنک پر کلک کیجئے یا
Sbs.com.au/urdu
پر جائیے