وفاقی حکومت نے آسٹریلین دفاعی فورس کی قیادت میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن کو اے ڈی ایف کا نیا سربراہ نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ایئر مارشل رابرٹ چیپ مین نائب کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ تبدیلیاں جولائی میں لاگو ہوں گی۔

Incoming Chief of the Australian Defence Force Vice Admiral David Johnston poses for photographs at the Russell buildings in Canberra, Tuesday, April 9, 2024. (AAP Image/Lukas Coch) NO ARCHIVING Source: AAP / LUKAS COCH/AAPIMAGE

The blood moon seen during the lunar eclipse in the sky of Sao Paulo in Brazil. (AAP) Source: SBS
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے چیف کمشنر صرف دو سالوں میں پچھلے چار میڈیا سربراہوں سے علیحدگی کے بعد ایک نئے تعلقات عامہ کے سربراہ کی خدمات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ آزاد ایوان بالا کے رکن پارلیمنٹ راڈ رابرٹس کے سوالات کے جواب میں انکشاف ہوا کہ برطرفی کی ادائیگیوں پر تقریباً 688,000$ لاگت آئی ہے۔ سابق سیون نیٹ ورک ٹی وی پروڈیوسر اسٹیو جیکسن تازہ ترین عہدےدار تھے جنہیں ان کی تقرری تنازعات میں پھنس جانے کے بعد پبلک افیئرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے اعلیٰ معاوضہ والے کردار سے فارغ کیا گیا تھا۔
دنیا بھر میں ماہ صیام ختم ہونے کو ہے اور عید الفطر کی تیاری جاری ہیں، مختلف ممالک میں مقامی رسم و رواج کے مطابق اس مذہبی تہوار کو منانے کے لیے تیاریوں کے سلسلے میں جہاں بازاروں میں رش بڑھ جاتا ہے وہیں تاجر و دکاندار بھی اس مناسبت سے خصوصی تیاریاں کرتے ہیں۔

نماز عید در مسجد جامع دهلی Source: AAP