Key Points
- کرکٹ آسٹریلیا نے ویمن کرکٹرز کے لیے دس سالہ ایکشن پلان کی رونمائی کر دی
- پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کر دیں
- نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں 8 ہزار میٹر کی دس چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں
کرکٹ آسٹریلیا نے ویمن کرکٹ کی بہتری اور فروغ کے لیے دس سالہ ایکشن پلان کا اعلان کر دیا ہے ۔ایکشن پلان کے تحت 2034 تک ویمن کرکٹرز کے لیے کھیل میں شرکت کے مواقع بڑھانا ہے اب مینز بگ بیش کی طرح ویمنز بگ بیش لیگ میں بھی 40 میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی ویمنز ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے نئے ٹورنامنٹس اور تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔آل راونڈر ایلیس پیری نے بتایا کہ دس سالہ پلان سے ویمن کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا ویمن کرکٹ میں دلچسپی پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے پاکستان ٹیم نے میگا ٹورنامنٹ سے پہلے سات ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں ۔پاکستان اور آئرلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کل سے ڈبلن میں شروع ہوگی دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے سیریز سے قبل کھلاڑیوں نے آئرلینڈ میں بھرپور پریکٹس کی کپتان بابراعظم نے کہا کہ اس بار ورلڈ کپ جیتنا ٹارگٹ ہے ہمارا کمبینیشن اچھا ہے اور تیاری بھی اچھی ہے امید ہمیشہ رکھنی چاہیے امید پر پورا اتریں گے فینز کو خوشیاں دیں گے

(رپورٹ: انس سعید)




