اپنے علاقے کے مسائل حل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کمیونٹی کو حل میں شامل کیا جائے: گنی کوشر آزاد کونسلر امیدوار

Credit: Supplied by Ginni
آسٹریلیا کی مختلف کونسلز میں انتخابات کا عمل شروع ہو رہا ہے ۔ متنوع کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد امیدوار اس مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ گنی کوشر وکٹوریہ کے مچل شائر کونسل کے ساوتھ وارڈ سے بطور آزاد امیدوار کونسلر کے طور پر کھڑی ہیں جن کا کہنا ہے کہ علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مقامی کمیونٹی کو انگیج کرنا ضروری ہے۔
شئیر