آسٹریلوی اپوزیشن رہنما پیٹر ڈٹن نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان کی امیگریشن میں 1 لاکھ افراد کی کمی کی تجویز سے نئے گھروں کی تعمیر کے لیے درکار ہنر مند کاریگروں (ٹریڈیز) کی قلت میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیات، تانیا پلبیرسیک کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ پیٹر ڈٹن کا برسبین کا حلقہ ڈکسن آئندہ انتخابات میں جیتا جا سکتا ہے۔
جیسے جیسے انتخابی مہم تیسرے ہفتے میں داخل ہو رہی ہے، فرسٹ نیشنز کے رہنماؤں اور ذہنی صحت کے ماہرین نے سیاست دانوں اور میڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باعزت اور جامع (inclusive) زبان استعمال کریں۔
گریٹن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک مطالعے سے پتا چلا ہے کہ آسٹریلوی طلباء ریاضی کے مضمون میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اور بہت سے اساتذہ کو اس مضمون میں اعتماد کی کمی کا سامنا ہے۔
سوڈان کی نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (R-S-F) نے تصدیق کی ہے کہ اس نے شمالی دارفور میں واقع زمزم کیمپ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔





