آسٹریلوی لائبریریوں میں آپ کی منتظر اردو کتابیں

ان کتابوں میں اکثریت ان کی ہے جو پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کی طرف سے ان لائبریریز کو عطیہ کی گئیں ہیں Source: Ayesha Hasan
آسٹریلیا میں ہزاروں ایسے پاکستانی موجود ہیں جنہیں اس بات کا اندازہ نہیں کہ ملک کے دو سب سے بڑے شہروں میں کئی لائبریریاں ایسی ہیں جہاں اردو ادب کی کتابیں، رسالے اور ڈراموں کی ڈی-وی-ڈیز کے لئے خاص سیکشن مختص ہیں- یہ پاکستانی ابھی بھی اپنی زیادہ تر کتابیں پاکستان ہی سے لاتے یا منگواتے ہیں اور اردو پڑھنے یا اپنے بچوں کو اردو پڑھانے یا سکھانے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کا رخ کرتے ہیں۔ فوکنر لائیبریری اور گلین روۓ لائبریری کا شمار وکٹوریہ ہی کی نہیں بلکہ آسٹریلیا کی ان چند لائبریریز میں ہوتا ہے جہاں اردو کتابوں کا مجموعہ اردو ادب پڑھنے والوں کا منتظر رہتا ہے۔ اس کے علاوہ نیو ساوت ویلز میں بلیک ٹاون لائبریری اور مائونٹ ڈرویٹ حب میں بھی اردو کتابوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔
Share


