ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEDT
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
THE ULURU STATEMENT FROM THE HEART IN YOUR LANGUAGE

Urdu: The Uluru Statement from the Heart

Uluru statement from heart Source: Jimmy widders hunt

مئی 2017 میں ، اولورو کے قریب فرسٹ نیشنز قومی آئینی کنونشن میں ابوریجینل اور ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر کے مندوبین اکٹھے ہوئے اور دل کی گہرائی سے الورو بیانیہ اپنایا۔ یہ بیانیہ ایک لائحہ عمل فراہم کرتا ہے جس کے تحت آسٹریلین آئین میں ابتدائی اقوام کو تسلیم کرتے ہوئےان تین نکات پر اسٹرکچرل اصلاحات کی پیش کش کی گئی ہے: آواز ، معاہدہ اور سچائی ۔ جس کے بعد دو سال بغور مباحثہ کیا گیا اور اس کی تشکیل ابتدائی اقوام کے 13 علاقائی مکالموں کے ذریعے کی گئی اسے ایب اوریجنل اور ٹوریس آئی لینڈ کے 250 مندوبین نے اپنایا۔ اس کی کوشش ہے کہ آسٹریلیا کی ابتدائی اقوام اور آسٹریلین قوم کے درمیان ایک رابطہ استوار کرے جس کی بنیاد سچائی ، انصاف اور حق خود ارادیت ہو جوصلح کی جانب آگے بڑھنے کے لئے خود مختاری کی نقاب نہ لے .

 ہم دل سے یہ بیانیہ بنانے کے لئے ، جنوبی آسمانوں کے تمام کونوں سے 2017 کے قومی آئینی کنوینشن میں جمع ہوئے ہیں ۔ ہمارے ایب اوریجنل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈرقبائل آسٹریلین بر اعظم اور اس سے ملحق جزائرکی پہلی خود مختار قوم ہیں ، جس پر انہیں ان کی رسومات اورقوانین کے تحتاختییار  تھا ۔ ہمارے آباو اجداد نےاپنی ثقافت کی ابتدا کا حساب زمانہ قدیم اور سائینس کے مطابق  کے 60،000 سال پہلے سے لگایا ہے ۔ یہ خود مختاری ایک روحانی تصور ہے ، جو موروثی طور پرکرہ ارض اور مادر وطن کے درمیان  موجود ہے  اور جو ایب اوریجنل اور ٹوریس آئی لینڈر افراد اس سے منسلک ہیں وہ اس سے منسلک ہی رہیں گے اور ایک دن اپنے آباو اجداد سے جا ملیں گے ۔  یہ رابطہ بنیاد ہے مٹی سے جڑے رہنے کا یا بہتر طور پر خود ؐمختاری کا۔ نہ تو اسے پس پشت ڈالا گیا ہے اور نہ ہی اس کو پیچھے چھوڑا گیا ہے ،یہ خودمختاری کے تاج کے ہمراہ بقائے باہمی کے تحت موجود ہے ۔ کہ لوگ جو ساٹھ ہزار سالوں سے ایک زمین کے باسی ہیں اور ان کا رابطہ دنیا کی تاریخ سے محض آخری دو سو سال میں مٹ جاتا ہے  اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے  ؟ ہمیں یقین ہے کہ بنیادی آئینی تبدیلیوں اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ساتھ ، ہمارا ایمان ہے کہ یہ قدیم خودمختاری اپنی تمام تابناکی کے ساتھ آسٹریلین قومیت میں چمک اٹھے گی ۔ تناسب کے اعتبار سے ہم کرہ ارض پر سب سے زیادہ قید میں رہنے والے افراد ہیں ۔ ہم درحقیقت مجرم نہیں ہیں ۔ ہمارے بچے بڑی تعداد میں اپنے خاندانوں  سے علیحدہ ہو گئے ہیں ۔ ایسا نہین ہے کہ ہمیں ان سے محبت نہیں ۔ ہمارے نوجوان اذیت ناک تعداد میں نظر بند ہیں ۔انہیں ہمارے مستقبل کی امید ہونا چاہیئے ہمارے بحران کی یہ وجہ ہمارے مسائل کی بنیادی نوعیت کو واضح کرتی ہے ۔ یہ بے بسی ہمارے لئے عذاب ہے ۔ ہم اپنے ہی ملک میں درست مقام حاصل کرنے کے لئے آئینی اصلاحات کے خواہاں ہیں ۔ جب ہمیں اپنی قسمت پر اختیار ہوگا تو ہمارے ہمارے بچے پھلیں پھولیں گے۔ وہ دونوں عالم مین ساتھ چلیں گے اور انک ی ثقافت ان کے ملک کے لئے تحفہ ہوگی ۔ہم آئین میں فرسٹ نیشن وائس کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مکاراٹا ہمارے ایجنڈے کی انتہا ہے ' یعنی کہ جدوجہد کے بعد اکٹھا ہونا ۔ یہ انصاف اور سچائی کے ساتھ ہمارے بچوں کےبہتر مستقبل کے لئے آسٹریلین افراد کے ساتھ  انصاف اور حق خود ارادیت پر مبنی  روابط کا احاطہ کرتا ہے ۔ ہم مکاراٹا کمیشن کی مطالبہ کرتے ہیں جو حکومتوں اور فرسٹ نیشن افراد کے درمیان معاہدہ سازی کے عمل اور ہماری سچی تاریخ بتانے کے عمل کی نگرانی کرے ۔ 1967 میں ہمیں تسلیم کیا گیا اور 2017 میں ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں سنا جائے ۔ ہم بیس کیمپ چھوڑ کر اس وسیع و عریض ملک میں اپنا سفر شروع کرتے ہیں ۔ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آسٹریلین عوام کے بہتر مستقبل کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں

مزید معلومات کے لئے الورو ڈائیلاگ ویب سائٹ وزٹ کریں :

www.ulurustatement.org

یا اینڈیجنس لا سینٹر پر ای میل کریں :

 ilc@unsw.edu.au

 

الورو کے دلی بیانیہ کے پیچھے مکالمے پرعمل کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں ۔ جہاں آسٹریلیا بھر سے فرسٹ نیشن کے افراد نے تبادلہ خیال کیا اور بہت سے لوگوں نے تبدیلی کے نقطہ نظر پر آواز اٹھائی۔

SBS has made the Uluru Statement from the Heart available in over 60 languages to continue the national dialogue with CALD communities in their own languages.

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
Urdu: The Uluru Statement from the Heart 04/11/2020 04:12 ...
Alyawarr: The Uluru Statement from the Heart 04/07/2021 10:05 ...
Anindilyakwa: The Uluru Statement from the Heart 04/07/2021 12:41 ...
Anmatyerr: The Uluru Statement from the Heart 04/07/2021 10:05 ...
Burarra: The Uluru Statement from the Heart 04/07/2021 10:53 ...
Eastern/Central Arrernte: The Uluru Statement from the Heart 04/07/2021 10:03 ...
East Side Kriol: The Uluru Statement from the Heart 04/07/2021 07:35 ...
Kimberley Kriol: The Uluru Statement from the Heart 04/07/2021 09:29 ...
Kunwinjku: The Uluru Statement from the Heart 04/07/2021 08:47 ...
Martu: The Uluru Statement from the Heart 04/07/2021 08:53 ...
View More