سیکھنے کی عمر میں ایمازون پر کام سکھانے والی 16 سالہ فبیحہ فاروق چھیپا

16-year-old Fabiha Farooq Chhipa, who teaches work at Amazon at the age of learning

Source: Supplied / Ehsan Khan

فری لانسنگ کی دنیا میں چوتھے نمبر موجود پاکستان میں آن لائن ارننگ کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے دوسری جانب ترکی میں ہونے والے بین الاقوامی فیشن شو میں ’بیسٹ ان رن وے‘ کا ایوارڈ پاکستانی ماڈل و اداکار عامر شاہ نے جیت لیا۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔


ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہر کوئی آن لائن ارننگ تو کرنا چاہتا ہے۔ لیکن اس کیلیے بنیادی معلومات ، ٹیکنیکل کورسز اور مہارت انتہائی اہمیت کی حامل سمجھتی جاتی ہے ، فری لانسنگ کی دنیا میں چوتھے نمبر موجود پاکستان میں آن لائن ارننگ کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے ، آج آپ کی بھی ملاقات کرواتے ہیں ایک ایسی ہی ہونہار ٹیچر سے جن کی عمر تو کم ہے لیکن کام ان کے بڑے بڑے ہیں۔

جی ہاں ، ہم بات کر رہے ہیں ، فبیحہ فاروق چھیپا کی ، جو صرف 16 سال کی ہیں اور نہ صرف خود ایمازون سے بہترین کمائی کر رہی ہیں بلکہ اب تو فبیحہ فاروق چھیپا اس کام میں نئی آنے والی خواتین کو بھی سکھا رہی ہیں۔
WhatsApp Image 2023-11-01 at 05.21.26 (1).jpeg
Source: Supplied / Ehsan Khan
ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے فبیحہ فاروق چھیپا نے اپنے آن لائن سفر کے بارے میں بتایا کہ انھوں نے 8 ماہ قبل اس سفر کا آغاز کیا اور ایک نجی ادارے سے ایمازون کا کورس مکمل کیا اور ساتھ ہی آن لائن کام کرنے کیلیے 5 مختلف کورسز بھی کیے۔ فبیحہ کہتی ہیں بچپن سے ہی کچھ الگ کرنے اور والدین کا سہارا بننے کا عزم کررکھا تھا اب اس مقصد کو آگے لے کر چل رہی ہوں ۔

فبیحہ بتاتی ہیں کہ آن لائن ویڈیو کال کی سہولت دینے والی ایپ ’زوم‘ پر جب ان کی اپنے کلائنٹ سے میٹنگ ہوتی ہے تو وہ ان کی عمر دیکھ کرپہلے تو پریشان ہوتے ہیں لیکن جب میرا کام دیکھتے ہیں تو پھر انھیں اطمینان ہو جاتا ہے۔ فبیحہ فاروق چھیپا کے مطابق وہ ایمازون پر سروس پرووائیڈ کرتی ہیں، اور اپنے کسٹمرز کو پروڈکٹ ہنٹ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں ۔

فبیحہ بتاتی ہیں کہ ایمازون پر کام کے دوران انھیں ابتدا میں کوئی خاص آمدن تو نہیں ہوئی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی آمدن میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،فبیحہ بتائی ہیں ان کے کام سے لوگ متاثر ہورہے ہیں اور اسکا شاندار فیڈ بیک بھی مل رہا ہے
WhatsApp Image 2023-11-01 at 05.21.27.jpeg
Source: Supplied / Ehsan Khan
سولہ سالہ فبیحہ کراچی کے ایک نجی ادارے میں ایمازون پر کام کرنے والے افراد کو ٹریننگ بھی دیتی ہیں ۔ جس میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہوتی ہے،

فبیحہ کی خواہش ہے کہ وہ بزنس میں اپنی بیچلرز کی ڈگری مکمل کریں اور ایک ایسے غیر منافع بخش ادارے کی بنیاد رکھیں جو خواتین کو آن لائن روزگار کمانے میں مدد فراہم کر سکے، فبیحہ کہتی ہیں آن لائن ارننگ کی دنیا بہت وسیع ہے اگر آپ محنت کریں اور اپنے مقصد پر دھیان دیں تو اس کا فائدہ ضرور ہو گا۔

آگے بڑھیں اور آپ کو بتائیں کہ فیشن کی دنیا میں بھی پاکستانی ماڈلز دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے بین الاقوامی فیشن شو میں پاکستانی ماڈلز نے بھی خوب جلوے بکھیرے ، تاہم فیشن شو کے دوران پاکستانی ماڈل و ادکار عامر شاہ مرکز نگاہ بنے رہے۔
WhatsApp Image 2023-11-01 at 05.22.06.jpeg
Source: Supplied / Ehsan Khan
عامر شاہ نے سیاہ شیروانی کے ساتھ دیگرروایتی اور مغربی ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر جب واک کی تو حاضرین محفل داد دیئے بغیر نہ رہ سکے، عامر شاہ کی ریمپ واک اور ملبوسات کو ججز نے بھی خوب سراہا اور عامر شاہ کو ’بیسٹ ان رن وے‘ کے ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا۔

بیسٹ ان رن وے کا ایوارڈ جیتنے کے بعد عامر شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کے نام کرتا ہوں، فیشن کی دنیا میں ملک کا نام مستقبل میں بھی سرفہرست لانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ عامر شاہ اس سے قبل 2015 میں امریکا میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

(رپورٹ: احسان خان)

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
سیکھنے کی عمر میں ایمازون پر کام سکھانے والی 16 سالہ فبیحہ فاروق چھیپا | SBS Urdu