اپوزیشن لیڈر سوسن لی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نئی پارلیمنٹ میں پالیسیوں پر سخت مگر منصفانہ مؤقف اختیار کرے گی۔ مئی میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد یہ پہلا پارلیمانی اجلاس ہے، جو کل منگل 22 جولائی کو منعقد ہو رہا ہے۔
تسمانیہ میں حالیہ انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی معلق پارلیمنٹ کی صورتحال پر کاروباری برادری نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ریاستی مفاد میں ایک مستحکم حکومت کے قیام کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں۔ ان کے مطابق، سیاسی غیر یقینی کی کیفیت نہ صرف کاروباری ماحول کو متاثر کر رہی ہے
مزید جانئے

"غزہ ایک ڈیتھ زون میں بدل چکا ہے"
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق خوراک حاصل کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم 85 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ سانحہ گزشتہ 21 ماہ سے جاری اسرائیل-فلسطین تنازع کے دوران امداد کے حصول کی کوشش میں پیش آنے والا سب سے ہلاکت خیز واقعہ تصور کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز میں فلسطینیوں کو فائرنگ کے دوران دوڑتے اور جان بچاتے دیکھا جا سکتا ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
_______
“SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts